مواد فوراً دِکھائیں

باقی مینیو فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہ

اُردو

کیا یہوواہ کے گواہ یسوع مسیح کو مانتے ہیں؟‏

کیا یہوواہ کے گواہ یسوع مسیح کو مانتے ہیں؟‏

جی ہاں،‏ ہم یسوع مسیح کو مانتے ہیں جنہوں نے کہا کہ ”‏راہ اور حق اور زندگی مَیں ہوں۔‏ کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا۔‏‏“‏ (‏یوحنا 14:‏6‏)‏ ہم اِس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ یسوع مسیح آسمان سے زمین پر آئے اور اُنہوں نے اپنی جان قربان کر کے اِنسانوں کے لیے فدیہ ادا کِیا۔‏ (‏متی 20:‏28‏)‏ جو لوگ یسوع مسیح پر ایمان ظاہر کرتے ہیں،‏ وہ اِس قربانی کی بِنا پر ہمیشہ کی زندگی حاصل کر سکتے ہیں۔‏ (‏یوحنا 3:‏16‏)‏ ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ یسوع مسیح خدا کی بادشاہت کے بادشاہ ہیں جس کے ذریعے جلد ہی زمین کے حالات اچھے ہو جائیں گے۔‏ (‏مکاشفہ 11:‏15‏)‏ بائبل کے مطابق یسوع مسیح نے خود کہا کہ ”‏باپ مجھ سے بڑا ہے۔‏‏“‏ (‏یوحنا 14:‏28‏)‏ اِس سے پتہ چلتا ہے کہ یسوع مسیح،‏ قادرِمطلق خدا نہیں ہیں۔‏ اِس لیے ہم یسوع مسیح کی عبادت نہیں کرتے۔‏