مواد فوراً دِکھائیں

کیا یہوواہ کے گواہوں کے پادریوں کو تنخواہ ملتی ہے؟‏

کیا یہوواہ کے گواہوں کے پادریوں کو تنخواہ ملتی ہے؟‏

یہوواہ کے گواہوں میں پادری نہیں ہوتے کیونکہ اِبتدائی مسیحیوں میں بھی کوئی پادری طبقہ نہیں تھا۔‏ دراصل یہوواہ کا ہر ایک گواہ مذہبی تعلیم دینے اور تبلیغ کرنے میں حصہ لیتا ہے۔‏ یہوواہ کے گواہوں کی کلیسیاؤں (‏یعنی جماعتوں)‏ میں کچھ تجربہ کار آدمیوں کو نگہبانوں کے طور پر مقرر کِیا جاتا ہے۔‏ (‏طِطُس 1:‏5‏)‏ یہ آدمی کلیسیا کی پیشوائی اور خدمت کرتے ہیں۔‏ وہ اِس کام کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیتے۔‏