مواد فوراً دِکھائیں

کیا یہوواہ کے گواہ کچھ فلموں،‏ گانوں یا کتابوں پر پابندی لگاتے ہیں؟‏

کیا یہوواہ کے گواہ کچھ فلموں،‏ گانوں یا کتابوں پر پابندی لگاتے ہیں؟‏

جی نہیں۔‏ ہماری تنظیم کسی فلم،‏ گانے یا کتاب کو ممنوع قرار نہیں دیتی۔‏ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

خدا چاہتا ہے کہ ہر شخص اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو کام میں لائے اور خود اچھے اور بُرے میں تمیز کرے۔‏—‏عبرانیوں 5:‏14‏۔‏

کتابِ مُقدس میں کچھ بنیادی اصول ہیں جن کی بِنا پر ہر مسیحی فیصلہ کر سکتا ہے کہ اُس کے لیے کون سی فلمیں،‏ گانے اور کتابیں مناسب ہیں۔‏ * ہم ہر معاملے میں وہی کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے خالق اور مالک کو پسند ہے۔‏—‏اِفسیوں 5:‏10‏۔‏

خدا نے گھر کے سربراہ کو یہ فیصلہ کرنے کا اِختیار دیا ہے کہ اُس کے گھر والوں کے لیے کون سی فلمیں،‏ گانے اور کتابیں مناسب ہیں۔‏ (‏1-‏کُرنتھیوں 11:‏3؛‏ اِفسیوں 6:‏1-‏4‏)‏ لیکن اِس کے علاوہ کلیسیا (‏یعنی جماعت)‏ میں کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ فلموں،‏ گانوں یا کتابوں کے حوالے سے دوسروں پر پابندی لگائے۔‏—‏گلتیوں 6:‏5‏۔‏

^ پیراگراف 4 مثال کے طور پر کتابِ مُقدس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں اُن چیزوں سے گریز کرنا چاہیے جن سے جادوٹونے،‏ بےحیائی اور ظلم و تشدد کو فروغ ملتا ہے۔‏—‏اِستثنا 18:‏10-‏13؛‏ اِفسیوں 5:‏3؛‏ کُلسّیوں 3:‏8‏۔‏