مواد فوراً دِکھائیں

کیا یہوواہ کے گواہوں میں عورتیں مذہبی تعلیم دیتی ہیں؟‏

کیا یہوواہ کے گواہوں میں عورتیں مذہبی تعلیم دیتی ہیں؟‏

جی ہاں۔‏ یہوواہ کے تمام گواہ مذہبی تعلیم دیتے ہیں،‏ چاہے وہ مرد ہوں یا عورتیں۔‏ اور اِس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ کتابِ مُقدس میں پیش گوئی کی گئی کہ ’‏خوش خبری دینے والیاں فوج کی فوج ہوں گی۔‏‘‏—‏زبور 68:‏11‏۔‏

ہماری تنظیم میں عورتیں اُن عورتوں کی مثال پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہیں جن کا پاک کلام میں ذکر ہے۔‏ (‏امثال 31:‏10-‏31‏)‏ وہ بڑھ چڑھ کر تبلیغی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہیں لیکن کلیسیا (‏یعنی جماعت)‏ میں پیشوائی نہیں کرتیں۔‏ وہ اپنے بچوں کو بھی کتابِ مُقدس کی تعلیم دیتی ہیں۔‏ (‏امثال 1:‏8‏)‏ وہ اپنے عمدہ چال چلن سے دوسروں پر اچھا اثر ڈالنے کی پوری کوشش کرتی ہیں۔‏—‏طِطُس 2:‏3-‏5‏۔‏