مواد فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہ صلیب کیوں نہیں اِستعمال کرتے؟‏

یہوواہ کے گواہ صلیب کیوں نہیں اِستعمال کرتے؟‏

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ صلیب (‏یعنی کراس)‏ کا نشان مسیحیوں کی پہچان ہے۔‏ حالانکہ ہم مسیحی ہیں لیکن ہم صلیب اِستعمال نہیں کرتے۔‏ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

اِس کی ایک وجہ یہ ہے کہ پاک کلام کے مطابق یسوع مسیح صلیب پر نہیں مرے۔‏ کتابِ مُقدس میں جس یونانی لفظ کا ترجمہ ”‏صلیب“‏ کِیا گیا ہے،‏ اُس کا مطلب ہے:‏ ”‏ایک سیدھی بَلّی یا کھمبا۔‏“‏ دوسری وجہ یہ ہے کہ پاک کلام میں مسیحیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ ”‏بُت پرستی سے بھاگو۔‏“‏ صلیب یا کسی اَور نشان کے ذریعے خدا کی عبادت کرنا بھی ایک طرح کی بُت پرستی ہے۔‏—‏1-‏کُرنتھیوں 10:‏14؛‏ 1-‏یوحنا 5:‏21‏۔‏

یسوع مسیح نے کہا تھا کہ ”‏اگر آپس میں محبت رکھو گے تو اِس سے سب جانیں گے کہ تُم میرے شاگرد ہو۔‏“‏ (‏یوحنا 13:‏34،‏ 35‏)‏ اِس طرح اُنہوں نے واضح کِیا کہ اُن کے پیروکاروں کی پہچان سچی محبت سے ہوگی،‏ صلیب یا کسی اَور نشان سے نہیں۔‏