مواد فوراً دِکھائیں

کیا یہوواہ کے گواہ دوسرے مذاہب کے خلاف ہیں؟‏

کیا یہوواہ کے گواہ دوسرے مذاہب کے خلاف ہیں؟‏

ہم تمام مذاہب کے لوگوں کی عزت کرتے ہیں کیونکہ خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ ”‏سب کی عزت کرو۔‏‏“‏ (‏1-‏پطرس 2:‏17‏)‏ بہت سے ملکوں میں لاکھوں یہوواہ کے گواہ ہیں۔‏ لیکن ایسے ملکوں میں بھی ہم سیاست دانوں اور قانون دانوں پر دباؤ نہیں ڈالتے کہ وہ دوسرے مذاہب پر پابندیاں عائد کریں۔‏ ہم اپنے نظریات اور عقیدے دوسروں پر مسلّط نہیں کرتے اور نہ ہی اِس سلسلے میں کوئی مہم چلاتے ہیں۔‏ اِس کی بجائے ہم سب کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے ساتھ ایسا ہی کریں۔‏—‏متی 7:‏12‏۔‏