مواد فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہ بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہ بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہ جو بائبل کورس کراتے ہیں،‏ اُس میں اِن جیسے بہت سے سوالوں کے جواب دیے جاتے ہیں:‏

  • خدا کون ہے؟‏

  • کیا خدا کو میری فکر ہے؟‏

  • ہم اپنی گھریلو زندگی کو زیادہ خوش گوار کیسے بنا سکتے ہیں؟‏

  • ہم حقیقی خوشی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

نیچے کچھ ایسے سوالوں کے جواب دیے گئے ہیں جو ہمارے بائبل کورس کے متعلق اکثر پوچھے جاتے ہیں۔‏

یہ کورس کس طرح کرایا جاتا ہے؟‏ ہم لوگوں کے ساتھ اُن کی پسند کے کسی موضوع پر غور کرتے ہیں اور بائبل کی اُن آیتوں پر بات چیت کرتے ہیں جو اُس موضوع سے تعلق رکھتی ہیں۔‏ اِن آیتوں کا آپس میں موازنہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ اُس موضوع کے بارے میں بائبل کی تعلیم کیا ہے۔‏

بائبل کورس کرانے کے لیے ہم کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں اِستعمال کرتے ہیں۔‏ اِس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ بائبل میں خدا،‏ یسوع مسیح،‏ گھریلو زندگی،‏ ہمارے مستقبل اور بہت سے دوسرے موضوعات کے بارے میں کیا کہا گیا ہے۔‏

اِس کورس کی فیس کیا ہے؟‏ یہ کورس مُفت ہے اور اِس کی کتابیں بھی مُفت ہیں۔‏

مجھے اِس کورس کے لیے کتنا وقت نکالنا پڑے گا؟‏ یہ آپ کی مرضی ہے۔‏ کچھ لوگ اِس کورس کے لیے ہفتے میں ایک گھنٹہ نکالتے ہیں اور کچھ اِس سے کم یا زیادہ وقت نکالتے ہیں۔‏ ہم آپ کی سہولت کے مطابق یہ کورس کرا سکتے ہیں۔‏

آپ کورس کی درخواست کا جواب کیسے دیتے ہیں؟‏ آپ کی درخواست وصول کرنے کے بعد یہوواہ کا ایک گواہ آپ کے بتائے وقت اور جگہ پر آپ سے رابطہ کرے گا۔‏ وہ آپ کو دِکھائے گا کہ ہم بائبل کا کورس کیسے کراتے ہیں۔‏ پھر اگر آپ چاہیں تو آپ اِس کورس کو جاری رکھ سکتے ہیں۔‏

کیا اِس کورس کے بعد مجھے یہوواہ کا گواہ بننا پڑے گا؟‏ نہیں۔‏ ہم بڑے شوق سے بائبل کی تعلیم دیتے ہیں لیکن ہم کسی کو یہوواہ کا گواہ بننے پر مجبور نہیں کرتے۔‏ اِس کی بجائے ہم نرمی اور احترام کے ساتھ تعلیم دیتے ہیں اور اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہیں کہ ہر شخص کو خود یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ وہ کیا مانے گا اور کیا نہیں۔‏—‏1-‏پطرس 3:‏15‏۔‏