مواد فوراً دِکھائیں

ویڈیوز

بائبل کی کتابوں کی تعارفی ویڈیوز

اِن ویڈیوز میں بائبل کی کتابوں کے پس منظر اور اِن میں پائے جانے والے پیغام کے بارے میں دلچسپ معلومات دی گئی ہیں۔‏ بائبل پڑھنے اور اِس کا مطالعہ کرنے کے لیے اِن ویڈیوز سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔‏

یرمیاہ کی کتاب کا تعارف

یرمیاہ نبی نے اذیت کے باوجود یہوواہ خدا کا پیغام سنایا۔‏ ہم اُن سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

نوحہ کی کتاب کا تعارف

اِس اِلہامی کتاب میں یرمیاہ نبی نے یروشلیم کی تباہی پر اپنے دُکھ کا اِظہار کِیا اور بتایا کہ خدا توبہ کرنے والوں پر رحم کرتا ہے۔‏

حِزقی‌ایل کی کتاب کا تعارف

حِزقی‌ایل نبی نے باغی یہودیوں کو بڑی دلیری سے خدا کے پیغام سنائے۔‏ ہم اُن سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

دانی ایل کی کتاب کا تعارف

دانی ایل اور اُن کے ساتھی ہر طرح کے حالات میں خدا کے وفادار رہے۔‏ اُن کی مثال اور دانی ایل کی کتاب میں درج پیش گوئیوں پر غور کرنے سے ہمیں کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏

ہوسیع کی کتاب کا تعارف

ہوسیع کی کتاب سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ خدا کس طرح کی عبادت کو قبول کرتا ہے اور وہ توبہ کرنے والوں پر رحم کیسے کرتا ہے۔‏

یوایل کی کتاب کا تعارف

یوایل نبی نے یہوواہ کے دن کے بارے میں پیش‌گوئی کی اور یہ بھی بتایا کہ اِس سے بچنے کے لیے ہمیں کیا کرنا ہوگا۔‏ اِس پیش‌گوئی پر دھیان دینا کتنا ضروری ہے؟‏

عاموس کی کتاب کا تعارف

عاموس نبی چرواہے تھے اور گولر کا پھل بٹورتے تھے لیکن یہوواہ خدا نے اُنہیں ایک بہت اہم کام کے لیے اِستعمال کِیا۔‏ اُن کی مثال سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

عبدیاہ کی کتاب کا تعارف

عبدیاہ کی کتاب کتابِ مُقدس کے عبرانی صحیفوں میں سب سے چھوٹی کتاب ہے۔‏ اِس کتاب میں وعدہ کِیا گیا ہے کہ یہوواہ خدا کی حکمرانی ہمیشہ سربلند رہے گی۔‏

یُوناہ کی کتاب کا تعارف

یُوناہ نبی نے یہوواہ کی طرف سے اِصلاح کو قبول کِیا،‏ اپنی ذمےداری کو پورا کِیا اور خدا کی شفقت اور رحم کے بارے میں ایک اہم سبق سیکھا۔‏ اُن کی زندگی کے واقعات پر غور کرنے سے آپ کے دل پر گہرا اثر ہوگا۔‏

میکاہ کی کتاب کا تعارف

میکاہ کی کتاب پر غور کرنے سے اِس بات پر ہمارا یقین پکا ہو جاتا ہے کہ یہوواہ ہم سے صرف اُن کاموں کی توقع کرتا ہے جو مناسب اور فائدہ مند ہیں۔‏

ناحوم کی کتاب کا تعارف

اِس کتاب کے ذریعے اِس بات پر ہمارا اِعتماد مضبوط ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا اپنے وعدے کو ہمیشہ پورا کرتا ہے اور اُن لوگوں کو تسلی فراہم کرتا ہے جو اُس کی بادشاہت کے تحت امن اور نجات حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔‏

حبقوق کی کتاب کا تعارف

ہم اِس بات پر بھروسا رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا اپنے بندوں کو نجات دِلانے کا صحیح وقت اور طریقہ جانتا ہے۔‏

صفنیاہ کی کتاب کا تعارف

ہمیں اِس سوچ سے کیوں بچنا چاہیے کہ یہوواہ کا دن نہیں آئے گا؟‏

حجی کی کتاب کا تعارف

اِس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ خدا کی عبادت کو اپنے ذاتی مفاد سے زیادہ اہمیت دینا کیوں ضروری ہے۔‏

زکریاہ کی کتاب کا تعارف

خدا نے بہت سی پیش‌گوئیاں اور رُویات کے ذریعے ماضی میں اپنے بندوں کی ہمت بڑھائی۔‏ اِن پیش‌گوئیوں کے ذریعے ہمیں بھی یہ حوصلہ ملتا ہے کہ یہوواہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔‏

ملاکی کی کتاب کا تعارف

اِس کتاب میں پیش گوئیوں کے ذریعے یہوواہ خدا کے لاتبدیل اصولوں،‏ رحم اور محبت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔‏ دیکھیں کہ اِس میں ہمارے زمانے کے حوالے سے کون سے اہم سبق پائے جاتے ہیں۔‏

متی کی اِنجیل کا تعارف

متی کی اِنجیل کے متعلق دلچسپ معلومات جانیں جو چاروں اِنجیلوں میں سے پہلی اِنجیل ہے۔‏

مرقس کی اِنجیل کا تعارف

یہ اِنجیل چاروں اِنجیلوں میں سب سے چھوٹی ہے اور اِس میں مرقس نے اِس بات کی ایک جھلک دِکھائی ہے کہ یسوع مسیح مستقبل میں خدا کی بادشاہت کے بادشاہ کے طور پر کیسے حکمرانی کریں گے۔‏

لُوقا کی اِنجیل کا تعارف

دیکھیں کہ یسوع مسیح کی زندگی کے کون سے واقعات صرف لُوقا کی اِنجیل میں درج ہیں۔‏

یوحنا کی اِنجیل کا تعارف

یوحنا کی اِنجیل میں بتایا گیا ہے کہ یسوع مسیح کو اِنسانوں سے کتنی محبت ہے،‏ وہ کتنے خاکسار ہیں اور یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہی مسیح یعنی خدا کی بادشاہت کے بادشاہ ہیں۔‏

رسولوں کے اعمال کا تعارف

مسیح کے اِبتدائی شاگردوں نے سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنانے کے لیے بہت محنت کی۔‏ اعمال کی کتاب کے ذریعے آپ کے دل میں بھی مُنادی کے کام کے لیے جوش اور جذبہ بڑھ سکتا ہے۔‏

رومیوں کے نام خط کا تعارف

رومیوں کے نام خط میں بتایا گیا ہے کہ یہوواہ خدا کتنا غیرجانب‌دار ہے اور یسوع مسیح پر ایمان رکھنا کتنا اہم ہے۔‏

کُرنتھیوں کے نام پہلے خط کا تعارف

اِس خط میں پولُس رسول نے مسیحیوں کو متحد رہنے،‏ اپنے چال چلن کو پاک رکھنے،‏ محبت کرنے اور مُردوں کے جی اُٹھنے پر ایمان رکھنے کے متعلق نصیحت کی۔‏

کُرنتھیوں کے نام دوسرے خط کا تعارف

یہوواہ خدا جو ”‏بڑی تسلی بخشتا ہے،‏“‏ اپنے بندوں کو طاقت دیتا ہے اور اُنہیں سنبھالتا ہے۔‏

گلتیوں کے نام خط کا تعارف

گلتیوں کے نام خط میں لکھی باتیں آج بھی اُتنی ہی فائدہ‌مند ہیں جتنی کہ اُس وقت جب یہ خط لکھا گیا تھا۔‏ اِن پر عمل کر کے تمام سچے مسیحی وفادار رہ سکتے ہیں۔‏

مزید دیکھیں

کتابیں

خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام

بائبل کا مرکزی موضوع کیا ہے؟‏