مواد فوراً دِکھائیں

نوجوانوں کا سوال

مَیں اپنے والدین کے اصولوں پر عمل کیسے کر سکتا ہوں؟‏

مَیں اپنے والدین کے اصولوں پر عمل کیسے کر سکتا ہوں؟‏

شاید آپ کچھ ایسے نوجوانوں کو جانتے ہوں جو اپنی مرضی سے دیر تک گھر سے باہر رہ سکتے ہیں،‏ اپنی پسند کے کپڑے پہن سکتے ہیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ جب مرضی اور جہاں مرضی جا سکتے ہیں۔‏ ہو سکتا ہے کہ اُن کے والدین اِتنے مصروف رہتے ہیں کہ اُن کے پاس یہ دیکھنے کا وقت ہی نہیں ہوتا کہ اُن کے بچے کیا کر رہے ہیں۔‏

پاک کلام سے پتہ چلتا ہے کہ اِس طرح سے بچوں کی پرورش کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔‏ (‏امثال 29:‏15‏)‏ آپ نے دیکھا ہوگا کہ اِس دُنیا میں محبت کی بہت کمی ہے۔‏ اِس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ خودغرض ہیں۔‏ اِن میں سے بہت سے لوگوں کی پرورش ایسے گھروں میں ہوئی ہے جہاں کوئی پابندی نہیں تھی۔‏—‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1-‏5‏۔‏

ایسے نوجوانوں سے جلیں نہیں جو اپنی مرضی سے سب کچھ کرتے ہیں۔‏ اِس کی بجائے یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ کے امی ابو نے آپ کے لیے اصول اِس لیے بنائے ہیں کیونکہ وہ آپ سے پیار کرتے ہیں اور اُنہیں آپ کی فکر ہے۔‏ آپ کے لیے مناسب اصول بنانے سے وہ یہوواہ خدا کی مثال پر عمل کر رہے ہیں جس نے اپنے بندوں سے کہا:‏

‏”‏مَیں تجھے تعلیم دوں گا اور جس راہ پر تجھے چلنا ہوگا تجھے بتاؤں گا۔‏ مَیں تجھے صلاح دوں گا۔‏ میری نظر تجھ پر ہوگی۔‏“‏—‏زبور 32:‏8‏۔‏