نوجوانوں کا سوال
بپتسمے کے بعد مجھے کیا کرنا ہوگا؟—پہلا حصہ: وہ کام کرتے رہیں جو آپ کو یہوواہ کے قریب لے جائیں گے
آپ کو اپنی قیمتی چیزوں جیسے کہ گھر اور گاڑی کا خیال رکھنا پڑتا ہے تاکہ یہ اچھی حالت میں رہیں۔ اِسی طرح آپ کو یہوواہ کے ساتھ اپنی دوستی کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے تاکہ یہ مضبوط رہے۔ آپ بپتسمہ لینے کے بعد یہوواہ کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کیسے کرتے رہ سکتے ہیں؟
اِس مضمون میں ہم دیکھیں گے:
خدا کے کلام کا مطالعہ کرتے رہیں
پاک کلام کی ہدایت: ”ہر اچھے کام میں پھل لاتے رہیں اور خدا کے بارے میں صحیح علم حاصل کرتے رہیں۔“—کُلسّیوں 1:10۔
اِس کا کیا مطلب ہے؟ بپتسمے کے بعد آپ کو بائبل پڑھنا اور سیکھی ہوئی باتوں پر سوچ بچار کرتے رہنا ہوگا۔—زبور 25:4؛ 119:97۔
کیا ہو سکتا ہے؟ کبھی کبھار شاید آپ کا بائبل کا مطالعہ کرنے کا دل نہ چاہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو یہ لگنے لگے کہ ”مطالعہ کرنا میرے بس کی بات نہیں۔“
آپ کیا کر سکتے ہیں؟ ایسے موضوعات پر تحقیق کریں جو آپ کو پسند ہیں۔ بائبل اور بائبل سے تیار کی گئی کتابوں وغیرہ کا مطالعہ کرنے کا ایک شیڈول بنائیں۔ جب آپ نے پہلے سے ایک وقت طے کِیا ہوگا تو آپ کو یہ بوجھ نہیں لگے گا۔ یاد رکھیں کہ بائبل کا مطالعہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ کے دل میں یہوواہ اور اُس کے کلام کے لیے محبت پیدا ہو۔ اِس طرح مطالعہ کرنے سے آپ کو فائدہ بھی ہوگا اور مزہ بھی آئے گا۔—زبور 16:11۔
مشورہ: بائبل کا مطالعہ کرنے سے اَور زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے مطالعہ کرنے کے لیے ایسی جگہ چُنیں جہاں خاموشی ہو اور دوسری چیزوں کی وجہ سے آپ کا دھیان نہ بھٹکے۔
کیا آپ کو اَور مدد چاہیے؟
یہ پڑھیں:
”خدا کا کلام میری مدد کیسے کر سکتا ہے؟—دوسرا حصہ: بائبل پڑھنے کے دلچسپ طریقے اپنائیں“
یہ دیکھیں:
یہ ڈاؤنلوڈ کریں:
”بائبل پڑھنے کے لیے شیڈول“
یہوواہ سے دُعا کرتے رہیں
پاک کلام کی ہدایت: ”کسی بات پر پریشان نہ ہوں بلکہ ہر معاملے میں شکرگزاری کے ساتھ دُعا اور اِلتجا کریں اور اپنی درخواستیں خدا کے سامنے پیش کریں۔“—فِلپّیوں 4:6۔
اِس کا کیا مطلب ہے؟ آپ خدا سے بات کر سکتے ہیں اور اُس کی بات سُن سکتے ہیں۔ جب آپ اُس کا کلام پڑھتے ہیں تو آپ اُس کی بات سنتے ہیں اور جب آپ اُس سے دُعا کرتے ہیں تو آپ اُس سے بات کرتے ہیں۔ جب آپ یہوواہ سے دُعا کرتے ہیں تو آپ اُس سے مدد مانگ سکتے ہیں اور اُس کی طرف سے ملنے والی برکتوں کے لیے اُس کا شکریہ ادا کر سکتے ہیں۔
کیا ہو سکتا ہے؟ کبھی کبھار شاید آپ کو محسوس ہو کہ آپ دل سے دُعا نہیں کر رہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو اِس بات پر شک ہونے لگے کہ یہوواہ آپ کی دُعا سنتا ہے یا آپ کی سننا چاہتا ہے۔—زبور 10:1۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟ پورے دن ایسی چیزوں کے بارے میں سوچیں جن کے لیے آپ دُعا کر سکتے ہیں۔ اگر صورتحال اِس بات کی اِجازت نہیں دیتی کہ آپ فوراً کسی معاملے کے حوالے سے ایک لمبی دُعا کریں تو آپ بعد میں ایسا کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے بھی دُعا کر سکتے ہیں۔—فِلپّیوں 2:4۔
مشورہ: اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ دل سے دُعا نہیں کر رہے تو اِس بارے میں بھی یہوواہ سے دُعا کریں۔ یہوواہ آپ کی سب پریشانیوں کے بارے میں جاننا چاہتا ہے، دُعا کے حوالے سے آپ کی پریشانی کے بارے میں بھی۔—1-یوحنا 5:14۔
کیا آپ کو اَور مدد چاہیے؟
یہ پڑھیں:
یہ ڈاؤنلوڈ کریں:
اپنے عقیدوں کے بارے میں دوسروں کو بتاتے رہیں
پاک کلام کی ہدایت: ”اپنی شخصیت اور ... تعلیم پر دھیان دیں۔ ... اِس طرح آپ خود کو اور اُن لوگوں کو بچا لیں گے جو آپ کی بات سنتے ہیں۔“—1-تیمُتھیُس 4:16۔
اِس کا کیا مطلب ہے؟ جب آپ دوسروں کو اپنے عقیدوں کے بارے میں بتاتے ہیں تو آپ کا ایمان بھی مضبوط ہوتا ہے۔ اِس طرح آپ دوسروں کی زندگی بچانے کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی بھی بچا رہے ہوتے ہیں۔
کیا ہو سکتا ہے؟ کبھی کبھار شاید آپ کا دل نہ چاہے کہ آپ دوسروں کو اپنے عقیدوں کے بارے میں بتائیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو ایسا کرنے میں ڈر لگے خاص طور پر سکول میں۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟ اِس بات کا عزم کریں کہ آپ ڈر جیسے احساسات کی وجہ سے دوسروں کو گواہی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پولُس رسول نے کہا: ”اگر مَیں [خوشخبری سنانے کا] کام اپنی مرضی کے خلاف کروں تو بھی مجھے خوشخبری سنانے کی ذمےداری دی گئی ہے۔“—1-کُرنتھیوں 9:16، 17۔
مشورہ: اپنے امی ابو کی اِجازت سے کلیسیا کے کسی ایسے بھائی یا بہن سے مدد لیں جو بہت اچھے سے مُنادی کرتا ہے۔—اَمثال 27:17۔
کیا آپ کو اَور مدد چاہیے؟
یہ پڑھیں:
”وائے ایم آئی افریڈ ٹو شیئر مائی فیتھ؟“
عبادتوں میں جاتے رہیں
پاک کلام کی ہدایت: ”آئیں، ایک دوسرے کے بارے میں سوچتے رہیں تاکہ محبت اور اچھے کاموں کی ترغیب دے سکیں۔ اور ایک دوسرے کے ساتھ جمع ہونے میں ناغہ نہ کریں۔“—عبرانیوں 10:24، 25۔
اِس کا کیا مطلب ہے؟ اِجلاسوں میں جانے کا سب سے خاص مقصد یہ ہے کہ ہم یہوواہ کی عبادت کر سکیں۔ لیکن عبادتوں میں جانے سے اَور دو فائدے بھی ہوتے ہیں۔ پہلا یہ کہ بہن بھائیوں سے ملنے سے آپ کو حوصلہ ملتا ہے۔ دوسرا یہ کہ عبادتوں میں جانے اور اِن میں حصہ لینے سے آپ اپنے بہن بھائیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔—رومیوں 1:11، 12۔
کیا ہو سکتا ہے؟ کبھی کبھار شاید عبادتوں میں آپ کا دھیان بھٹک جائے اور اِس وجہ سے آپ اہم باتوں کو سُن نہ پائیں۔ یا ہو سکتا ہے کہ آپ سکول کے کام یا دوسرے کاموں کی وجہ سے عبادتوں میں نہ جائیں۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟ سچ ہے کہ سکول کی پڑھائی ضروری ہے۔ لیکن عبادتیں بھی ضروری ہیں۔ اِس لیے اِس بات کا عزم کریں کہ چاہے جو بھی ہو جائے، آپ عبادتوں میں ضرور جائیں گے اور اِن سے پورا فائدہ حاصل کریں گے۔ عبادتوں میں حصہ لینے کے لیے جواب دیں۔ عبادت کے بعد کسی ایسے بھائی یا بہن کی تعریف ضرور کریں جس کا حصہ یا جواب آپ کو بہت اچھا لگا ہے۔
مشورہ: پہلے سے اِجلاس کی تیاری کریں۔ ”جے ڈبلیو لائبریری“ ایپ ڈاؤنلوڈ کریں اور حصہ ”اِجلاس“ میں جا کر دیکھیں کہ ہر اِجلاس میں کس بارے میں بات کی جائے گی۔
کیا آپ کو اَور مدد چاہیے؟
یہ پڑھیں: