پاک کلام سے متعلق سوال و جواب

کیا خدا کا نام یسوع ہے؟

اُردو
کیا خدا کا نام یسوع ہے؟
https://cms-imgp.jw-cdn.org/img/p/502012490/univ/art/502012490_univ_sqr_xl.jpg
qbwji مضمون 10

کیا خدا کا نام یسوع ہے؟

کیا خدا کا نام یسوع ہے؟

پاک کلام کا جواب

 یسوع مسیح نے خود کو ”‏خدا کا بیٹا“‏ کہا۔ (‏یوحنا 10:‏36؛ 11:‏4)‏ اُنہوں نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ وہ قادرِمطلق خدا ہیں یعنی وہ خدا ہیں جو لامحدود قدرت کا مالک ہے۔

 اِس کے علاوہ یسوع مسیح خدا سے دُعا کرتے تھے۔ (‏متی 26:‏39)‏ اور جب اُنہوں نے اپنے پیروکاروں کو دُعا کرنا سکھایا تو اُنہوں نے کہا:‏ ”‏اَے آسمانی باپ!‏ تیرا نام پاک مانا جائے۔“‏—‏متی 6:‏9۔

 جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے دوسروں پر خدا کا نام ظاہر کِیا اور اُنہیں اُس کے نام کے بارے میں تعلیم دی۔—‏یوحنا 17:‏6، 26۔

پاک کلام میں صاف صاف بتایا گیا ہے کہ خدا کا نام یہوواہ ہے۔—‏زبور 83:‏18۔