پاک کلام سے متعلق سوال و جواب

کیا خدا کسی خاص جگہ رہتا ہے؟

اُردو
کیا خدا کسی خاص جگہ رہتا ہے؟
https://cms-imgp.jw-cdn.org/img/p/502012488/univ/art/502012488_univ_sqr_xl.jpg
qbwji مضمون 8

کیا خدا کسی خاص جگہ رہتا ہے؟

کیا خدا کسی خاص جگہ رہتا ہے؟

پاک کلام کا جواب

 بالکل۔ خدا آسمان پر رہتا ہے۔ اِس سلسلے میں بائبل کی اِن آیتوں پر غور کریں:‏

 بادشاہ سلیمان نے ایک دُعا میں خدا سے کہا:‏ ”‏تُو آسمان پر سے جو تیری سکونت گاہ ہے سُن لینا۔“‏—‏1-‏سلاطین 8:‏43۔

 یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو سکھایا کہ وہ دُعا کرتے وقت خدا کو اِس طرح مخاطب کریں:‏ ”‏اَے ہمارے باپ تُو جو آسمان پر ہے۔“‏—‏متی 6:‏9، اُردو ریوائزڈ ورشن۔

 یسوع مسیح مُردوں میں سے زندہ ہونے کے بعد ’‏آسمان میں داخل ہوئے تاکہ ہماری خاطر خدا کے سامنے حاضر ہوں۔‘‏—‏عبرانیوں 9:‏24۔

 اِن آیتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا ایک حقیقی ہستی ہے اور وہ ہر جگہ نہیں بلکہ صرف آسمان پر رہتا ہے۔