مواد فوراً دِکھائیں

خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی؟‏

خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی؟‏

پاک کلام کا جواب

خدا کی بادشاہت تمام اِنسانی حکومتوں کی جگہ لے لے گی اور پوری زمین پر حکمرانی کرے گی۔‏ (‏دانی‌ایل 2:‏44؛‏ مکاشفہ 16:‏14‏)‏ اِس کے بعد خدا کی بادشاہت یہ کام انجام دے گی:‏

  • بُرے لوگوں کا نام‌ونشان مٹا دے گی جن کی خودغرضی کی وجہ سے ہم سب کو بہت نقصان پہنچا ہے۔‏ ”‏شریر زمین پر سے کاٹ ڈالے جائیں گے۔‏“‏—‏امثال 2:‏22‏۔‏

  • جنگوں کو ختم کر دے گی۔‏ ”‏[‏خدا]‏زمین کی اِنتہا تک جنگ موقوف کراتا ہے۔‏“‏—‏زبور 46:‏9‏۔‏

  • زمین پر خوش‌حالی اور سلامتی لائے گی۔‏ ”‏تب ہر ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے اِنجیر کے درخت کے نیچے بیٹھے گا اور اُن کو کوئی نہ ڈرائے گا۔‏“‏—‏میکاہ 4:‏4‏۔‏

  • زمین کو فردوس بنا دے گی۔‏ ”‏ریگستان اور پیاسی زمین باغ باغ ہوں گے،‏ بیابان ‏.‏.‏.‏ کھلِ اُٹھے گا۔‏“‏—‏یسعیاہ 35:‏1‏،‏ اُردو جیو ورشن۔‏

  • ہر شخص کو ایسا کام دے گی جس سے اُسے خوشی اور اِطمینان ملے۔‏ ”‏[‏خدا کے]‏ برگزیدے اپنے ہاتھوں کے کام سے مُدتوں تک فائدہ اُٹھائیں گے۔‏ اُن کی محنت بےسود نہ ہوگی۔‏“‏—‏یسعیاہ 65:‏21-‏23‏۔‏

  • بیماریوں کا نام‌ونشان مٹا دے گی۔‏”‏وہاں کے باشندوں میں بھی کوئی نہ کہے گا کہ مَیں بیمار ہوں۔‏“‏—‏یسعیاہ 33:‏24‏۔‏

  • بڑھاپے سے چھٹکارا دِلائے گی۔‏ ”‏پھر اُس کا جسم اِک بچہ کے جسم کی طرح تازہ ہو جائے گا؛‏ اور اُس کی جوانی بحال کر دی جائے گی۔‏ “‏—‏ایوب 33:‏25‏،‏ نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

  • مُردوں کو زندہ کر دے گی۔‏”‏سب لوگ جو قبروں میں ہیں،‏ [‏یسوع]‏ کی آواز سنیں گے اور نکل آئیں گے۔‏“‏—‏یوحنا 5:‏28،‏ 29‏۔‏