مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 حصہ 6

یسوع مسیح کے دورِخدمت کا آخری مرحلہ

‏”‏تیرا بادشاہ .‏ .‏ .‏ تیرے پاس آ رہا ہے۔‏“‏—‏متی 21:‏5‏۔‏

یسوع مسیح کے دورِخدمت کا آخری مرحلہ

اِس حصے میں

باب 101

شمعون کے گھر دعوت پر

دعوت کے دوران لعزر کی بہن مریم نے ایک ایسا کام کِیا جس پر کچھ مہمان ناراض ہوئے۔‏ مگر یسوع نے مریم کا دِفاع کیوں کِیا؟‏

باب 102

یروشلیم میں بادشاہ کا شان‌دار اِستقبال

جب یسوع مسیح بادشاہ کے طور پر یروشلیم میں داخل ہوئے تو ایک ایسی پیش‌گوئی پوری ہوئی جو 500 سال پہلے کی گئی تھی۔‏

باب 103

ہیکل میں تجارت کرنے والوں کے خلاف دوبارہ کارروائی

یسوع مسیح نے ہیکل میں تجارت کرنے والوں کو ڈاکو کیوں کہا؟‏

باب 104

خدا کی آواز پر یہودیوں کا ردِعمل

کیا یسوع مسیح پر صرف ایمان لانا ہی کافی ہے؟‏

باب 105

سُوکھے ہوئے اِنجیر کے درخت سے سبق

یسوع مسیح نے شاگردوں کو ایمان کے سلسلے میں ایک اہم سبق دیا اور اُنہیں بتایا کہ خدا یہودی قوم کو کیوں ترک کرنے والا ہے۔‏

باب 106

انگوروں کے باغ کے متعلق دو مثالیں

دو بیٹوں اور بُرے کاشت‌کاروں کی مثالوں کا کیا مطلب تھا؟‏

باب 107

بہت سے لوگوں کو دعوت ملی—‏مگر آئے کون؟‏

یسوع مسیح کی یہ مثال دراصل ایک پیش‌گوئی تھی۔‏

باب 108

یسوع مسیح کو پھنسانے کی کوششیں

دیکھیں کہ یسوع نے فریسیوں اور صدوقیوں کے سوالوں پر اُنہیں کیا مُنہ توڑ جواب دیا۔‏

باب 109

مخالفین کا پردہ فاش

یسوع مسیح نے اپنے مخالفوں کے بنائے ہوئے قاعدے قوانین کو کیوں ٹھکرا دیا؟‏

باب 110

ہیکل میں یسوع مسیح کا آخری دن

یسوع مسیح نے ایک غریب بیوہ کی تعریف کی اور اُس کی مثال دے کر ایک اہم سبق سکھایا۔‏

باب 111

آخری زمانے کی نشانی

یسوع مسیح کی پیش‌گوئی پہلی صدی عیسوی میں پوری ہوئی مگر ہم کیسے جانتے ہیں کہ یہ آج بڑے پیمانے پر پوری ہو رہی ہے؟‏

باب 112

بےوقوف اور سمجھ‌دار کنواریاں

کیا اِس مثال سے یسوع مسیح یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ اُن کے آدھے شاگرد بےوقوف ہوں گے جبکہ آدھے سمجھ‌دار ہوں گے؟‏

باب 113

سُست اور محنتی غلام

یسوع مسیح کی اِس بات کا کیا مطلب ہے:‏ ”‏جس کے پاس ہے،‏ اُسے اَور بھی دیا جائے گا“‏؟‏

باب 114

بھیڑوں اور بکریوں کی عدالت

یسوع مسیح نے بھیڑوں اور بکریوں کی مثال دے کر بتایا کہ مستقبل میں لوگوں کی عدالت کس بِنا پر کی جائے گی۔‏

باب 115

یسوع مسیح کی آخری عیدِفسح کی تیاریاں

مذہبی پیشواؤں نے یسوع کو پکڑوانے کی جو قیمت ٹھہرائی،‏ اِس سے کیا ظاہر ہو گیا؟‏

باب 116

آخری عیدِفسح پر خاکساری کا سبق

دیکھیں کہ یسوع مسیح نے اپنے رسولوں کو خاکساری کا سبق دینے کے لیے کون سا کام کِیا۔‏

باب 117

مالک کی یادگاری تقریب

یسوع مسیح نے اپنی موت کی یادگاری تقریب رائج کی جسے اُن کے پیروکار ہر سال 14 نیسان کو مناتے ہیں۔‏

باب 118

رسولوں میں گرماگرم بحث

رسول خاکساری کا وہ سبق فوراً ہی بھول گئے جو یسوع مسیح نے اُنہیں ابھی ابھی دیا تھا۔‏ اِس پر یسوع مسیح کا ردِعمل کیا تھا؟‏

باب 119

یسوع مسیح—‏راستہ،‏ سچائی اور زندگی

یسوع مسیح نے کیوں کہا کہ ”‏لوگ صرف اور صرف میرے ذریعے باپ کے پاس جا سکتے ہیں“‏؟‏

باب 120

پھل لائیں اور یسوع مسیح کے دوست بنیں

یسوع مسیح کے پیروکاروں کو کس طرح کا پھل لانا چاہیے؟‏

باب 121

‏”‏حوصلہ رکھیں،‏ مَیں دُنیا پر غالب آ گیا ہوں“‏

یسوع مسیح دُنیا پر کیسے غالب آ سکتے تھے جبکہ دُنیا نے اُنہیں مار ڈالا؟‏

باب 122

رسولوں کے ساتھ یسوع مسیح کی آخری دُعا

اِس دُعا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنا اِتنا اہم نہیں جتنا کہ یہوواہ خدا کی بڑائی کرنا۔‏

باب 123

گتسمنی میں یسوع مسیح کی دُعا

یسوع مسیح نے یہ دُعا کیوں کی کہ ”‏یہ پیالہ مجھ سے ہٹا دے“‏؟‏ کیا وہ اِنسانوں کی خاطر اپنی جان قربان کرنے سے پیچھے ہٹ رہے تھے؟‏

باب 124

یسوع مسیح کی گِرفتاری

یہوداہ اِسکریوتی کو کیسے معلوم تھا کہ یسوع مسیح کہاں ہوں گے؟‏

باب 125

کائفا کے گھر میں غیرقانونی مُقدمہ

یسوع مسیح پر چلایا گیا مُقدمہ اِنصاف کا خون تھا۔‏

باب 126

پطرس کا یسوع کو جاننے سے اِنکار

پطرس نے یسوع کو جاننے سے اِنکار کیوں کِیا جبکہ اُنہیں تو اِس بات پر بڑا اِعتماد تھا کہ وہ مرتے دم تک یسوع کے وفادار رہیں گے؟‏

باب 127

پہلے عدالتِ‌عظمیٰ اور پھر پیلاطُس کے سامنے

یہودیوں کے مذہبی پیشوا یسوع مسیح کو رومی حاکم پیلاطُس کے ہاتھوں کیوں مروانا چاہتے تھے؟‏

باب 128

پیلاطُس اور ہیرودیس کی نظر میں بےقصور

پیلاطُس نے یسوع مسیح کو ہیرودیس کے پاس کیوں بھیجا؟‏

باب 129

‏”‏دیکھو!‏ یہی وہ آدمی ہے“‏

پیلاطُس،‏ یسوع مسیح کی کن خوبیوں سے متاثر ہوا؟‏

باب 130

یسوع مسیح کے لیے سزائےموت کا فیصلہ

یسوع مسیح نے ماتم کرنے والی عورتوں سے یہ کیوں کہا کہ وہ اُن کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے اور اپنے بچوں کے لیے روئیں؟‏

باب 131

سُولی پر سزائےموت

یسوع مسیح نے اپنے ساتھ والی سُولی پر لٹکے ایک ڈاکو سے یہ وعدہ کیوں کِیا کہ ”‏آپ میرے ساتھ فردوس میں ہوں گے“‏؟‏

باب 132

‏”‏بےشک یہ آدمی خدا کا بیٹا تھا!‏“‏

اُس دن دوپہر کو تین گھنٹے تک تاریکی چھائی رہی،‏ شدید زلزلہ آیا اور ہیکل کا پردہ پھٹ گیا۔‏ اِن واقعات سے کیا ظاہر ہو گیا؟‏

باب 133

یسوع مسیح کی تدفین

یسوع مسیح کو جلدی جلدی کیوں دفنایا گیا؟‏

باب 134

یسوع مسیح زندہ ہو گئے!‏

زندہ ہونے کے بعد یسوع مسیح پہلے رسولوں کو نہیں بلکہ ایک عورت کو دِکھائی دیے۔‏

باب 135

زندہ ہونے کے بعد شاگردوں سے ملاقاتیں

یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں پر کیسے ثابت کِیا کہ خدا نے اُنہیں زندہ کر دیا ہے؟‏

باب 136

گلیل کی جھیل کے کنارے پر

یسوع نے پطرس کو تین بار بتایا کہ وہ اپنی محبت کا ثبوت کیسے دے سکتے ہیں۔‏

باب 137

یسوع مسیح سینکڑوں شاگردوں پر ظاہر ہوئے

آسمان پر جانے سے پہلے یسوع مسیح نے بار بار اِس بات کا ذکر کِیا کہ وہ اپنے پیروکاروں پر پاک روح نازل کریں گے۔‏ شاگردوں کو اِس کی مدد سے کون سا کام انجام دینا تھا؟‏

باب 138

یسوع مسیح خدا کی دائیں طرف

آسمان پر جانے کے بعد یسوع مسیح نے کیا کِیا؟‏

باب 139

فردوس قائم کرنے میں یسوع مسیح کا کردار

یسوع مسیح بادشاہت کو اپنے آسمانی باپ کے حوالے کرنے سے پہلے کیا کچھ انجام دیں گے؟‏