مواد فوراً دِکھائیں

یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟‏

یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟‏

آپ کے خیال میں .‏ .‏ .‏

  • خدا کے؟‏

  • اِنسانوں کے؟‏

  • کسی اَور کے؟‏

 پاک کلام کا جواب

‏”‏ساری دُنیا اُس شریر [‏یعنی شیطان]‏ کے قبضہ میں پڑی ہوئی ہے۔‏“‏—‏1-‏یوحنا 5:‏19‏۔‏

‏”‏[‏یسوع مسیح]‏ اِسی لئے ظاہر ہوا تھا کہ اِبلیس کے کاموں کو مٹائے۔‏“‏—‏1-‏یوحنا 3:‏8‏،‏ ریوائزڈ ورشن کا ترجمہ۔‏

اِس جواب کا آپ کی زندگی پر اثر

آپ سمجھ جائیں گے کہ دُنیا کے حالات اِتنے خراب کیوں ہیں۔‏—‏مکاشفہ 12:‏12‏۔‏

آپ کو اِس بات پر یقین ہوگا کہ ایک دن زمین پر اچھا وقت آئے گا۔‏—‏1-‏یوحنا 2:‏17‏۔‏

 آپ پاک کلام کے جواب پر یقین کیوں رکھ سکتے ہیں؟‏

اِس کی کم سے کم تین وجوہات ہیں:‏

  • شیطان کا اِختیار ختم ہونے والا ہے۔‏ یہوواہ خدا نے فیصلہ کِیا ہے کہ وہ دُنیا سے شیطان کا اِختیار ختم کر دے گا۔‏ اُس نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ ’‏اِبلیس کو تباہ کر دے گا‘‏ اور اُس سب نقصان کو ٹھیک کر دے گا جو اب تک شیطان کی وجہ سے ہوا ہے۔‏—‏عبرانیوں 2:‏14‏۔‏

  • خدا نے یسوع مسیح کو دُنیا پر حکمرانی کرنے کے لئے چنا ہے۔‏ شیطان ایک ظالم اور خودغرض حکمران ہے لیکن یسوع مسیح شفیق اور رحم‌دل ہیں۔‏ پاک کلام میں خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ یسوع مسیح ’‏غریب اور محتاج پر ترس کھائیں گے۔‏ اور اُن کی جان کو ظلم اور جبر سے چھڑائیں گے۔‏‘‏—‏زبور 72:‏13،‏ 14‏۔‏

  • خدا جھوٹ نہیں بول سکتا۔‏ پاک کلام میں لکھا ہے کہ ”‏خدا کا جھوٹ بولنا ممکن نہیں۔‏“‏ (‏عبرانیوں 6:‏18‏)‏ جب یہوواہ خدا کوئی وعدہ کرتا ہے تو وہ اُسے ضرور پورا کرتا ہے۔‏ (‏یسعیاہ 55:‏10،‏ 11‏)‏ وہ اپنے وعدے کے مطابق بہت جلد اِس ’‏دُنیا کے سردار‘‏ کو ختم کر دے گا۔‏—‏یوحنا 12:‏31‏۔‏

 کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ .‏ .‏ .‏

جب شیطان کو ختم کر دیا جائے گا تو دُنیا کیسی ہوگی؟‏

جواب کے لئے اِن آیتوں کو دیکھیں:‏ زبور 37:‏10،‏ 11 اور مکاشفہ 21:‏3،‏ 4‏۔‏