مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 حصہ 13

ہم خدا کو کس طرح خوش کر سکتے ہیں؟‏

ہم خدا کو کس طرح خوش کر سکتے ہیں؟‏

بُرائی سے بچے رہیں۔‏ 1-‏کرنتھیوں 6:‏9،‏ 10

اگر ہم یہوواہ خدا سے محبت رکھتے ہیں تو ہم ایسے کام نہیں کریں گے جن سے اُس کو نفرت ہے۔‏

یہوواہ خدا یہ نہیں چاہتا کہ ہم چوری یا نشہ کریں۔‏

خدا اُن لوگوں سے نفرت کرتا ہے جو قتل کرتے ہیں؛‏ بچہ ضائع کرواتے ہیں؛‏ ہم‌جنس‌پرستی کرتے ہیں؛‏ لالچ کرتے ہیں یا لڑائی‌جھگڑا کرتے ہیں۔‏

ہمیں بُت‌پرستی یا جادوٹونا نہیں کرنا چاہئے۔‏

فردوس میں ایسے لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی جو بُرے کام کرتے ہیں۔‏

 ہمیشہ اچھے کام کریں۔‏ متی 7:‏12

خدا کو خوش کرنے کے لئے ہمیں اُس جیسی صفتیں پیدا کرنی چاہئیں۔‏

دوسروں کے ساتھ پیار اور مہربانی سے پیش آئیں اور دل کھول کر اُن کی مدد کریں۔‏

ایمان‌داری سے کام لیں۔‏

معاف کرنے کو تیار ہوں۔‏

دوسروں کو بتائیں کہ یہوواہ کس طرح کا خدا  ہے۔‏—‏یسعیاہ 43:‏10‏۔‏