مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 سبق 5

خدا کے دوست فردوس میں رہیں گے

خدا کے دوست فردوس میں رہیں گے

فردوس اِس دُنیا کی مانند نہیں ہوگا جس میں ہم اب رہتے ہیں۔‏ خدا یہ نہیں چاہتا تھا کہ زمین مشکل،‏ پریشانی اور دُکھ سے بھری ہو۔‏ مستقبل میں،‏ خدا زمین کو فرودس بنا دیگا۔‏ فردوس کیسا ہوگا؟‏ آئیے دیکھیں بائبل کیا بیان کرتی ہے:‏

نیک لوگ۔‏ فردوس خدا کے دوستوں کا گھر ہوگا۔‏ وہ ایک دوسرے کے لئے اچھے کام کریں گے۔‏ وہ خدا کے راست معیاروں کے مطابق زندگی بسر کریں گے۔‏—‏امثال 2:‏21‏۔‏

خوراک کی فراوانی۔‏ فردوس میں خوراک کی کمی نہیں ہوگی۔‏ بائبل بیان کرتی ہے:‏ ”‏زمین میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر اناج [‏یا خوراک]‏ کی افراط ہوگی۔‏“‏—‏زبور 72:‏16‏۔‏

خوبصورت گھر اور پُرلطف کام۔‏ فردوسی زمین میں،‏ ہر خاندان کا اپنا ذاتی گھر ہوگا۔‏ ہر شخص خوشی‌بخش کام کریگا۔‏—‏یسعیاہ 65:‏21-‏23‏۔‏

 عالمگیر اَمن۔‏ پھر کبھی لوگ نہ تو لڑائی کرینگے اور نہ ہی جنگ میں مریں گے۔‏ خدا کا کلام بیان کرتا ہے:‏ ”‏[‏خدا]‏ .‏ .‏ .‏ جنگ موقوف کراتا ہے۔‏“‏—‏زبور 46:‏8،‏ 9‏۔‏

اچھی صحت۔‏ بائبل وعدہ فرماتی ہے:‏ ”‏[‏فردوس]‏ کے باشندوں میں بھی کوئی نہ کہیگا کہ مَیں بیمار ہوں۔‏“‏ (‏یسعیاہ 33:‏24‏)‏ کوئی لنگڑا یا اندھا یا بہرہ یا گونگا نہیں ہوگا۔‏—‏یسعیاہ 35:‏5،‏ 6‏۔‏

دُکھ‌درد،‏ رنج‌والم اور موت کا خاتمہ۔‏ خدا کا کلام بیان کرتا ہے:‏ ”‏اِسکے بعد نہ موت رہیگی اور نہ ماتم رہیگا۔‏ نہ آہ‌ونالہ نہ درد۔‏ پہلی چیزیں جاتی رہیں۔‏“‏—‏مکاشفہ 21:‏4‏۔‏

بُرے لوگ ختم ہو جائینگے۔‏ یہوواہ وعدہ فرماتا ہے:‏ ”‏شریر زمین پر سے کاٹ ڈالے جائینگے اور دغاباز اُس سے اُکھاڑ پھینکے جائینگے۔‏“‏—‏امثال 2:‏22‏۔‏

لوگ ایک دوسرے سے محبت اور احترام سے پیش آئینگے۔‏ پھر ناانصافی،‏ ظلم‌وستم،‏ لالچ اور نفرت نہیں ہوگی۔‏ لوگ متحد ہو کر خدا کے راست معیاروں کے مطابق زندگی بسر کریں گے۔‏—‏یسعیاہ 26:‏9‏۔‏