مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 سبق 17

دوست بنانے کیلئے دوست بننا چاہئے

دوست بنانے کیلئے دوست بننا چاہئے

دوستی کی بنیاد محبت ہے۔‏ آپ یہوواہ کی بابت جتنا زیادہ سیکھیں گے اُس کے لئے آپ کی محبت اتنی ہی زیادہ بڑھے گی۔‏ خدا کے لئے آپ کی محبت کے بڑھنے کیساتھ ساتھ اُسکی خدمت کرنے کے لئے آپ کی خواہش بھی بڑھے گی۔‏ اس سے آپ کو یسوع مسیح کا شاگرد بننے کی تحریک ملے گی۔‏ (‏متی 28:‏19‏)‏ یہوواہ کے گواہوں کے پُرمسرت خاندان کا حصہ بننے سے آپ ہمیشہ تک خدا کی دوستی کا تجربہ کر سکتے ہیں۔‏ آپ کو کیا کرنا چاہئے؟‏

آپکو خدا کے قوانین کی فرمانبرداری کرنے سے اُس کیلئے اپنی محبت ظاہر کرنی چاہئے۔‏ ‏”‏خدا کی محبت یہ ہے کہ ہم اُس کے حکموں پر عمل کریں اور اُس کے حکم سخت نہیں۔‏“‏—‏1-‏یوحنا 5:‏3‏۔‏

آپ سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔‏ یسوع نے ایک کہانی بیان کی جو اِسکی وضاحت کرتی ہے۔‏ ایک دانا آدمی نے اپنا گھر چٹان پر تعمیر کِیا۔‏ ایک بیوقوف آدمی نے اپنا گھر ریت پر تعمیر کِیا۔‏ جب شدید طوفان آیا تو چٹان پر بنا ہوا گھر تو قائم رہا مگر ریت پر بنا ہوا گھر بالکل تباہ ہو گیا۔‏ یسوع نے فرمایا کہ جو لوگ اُس کی تعلیمات کو سنکر اُن پر عمل کرتے ہیں وہ اُس دانا آدمی کی مانند ہیں جس نے چٹان پر گھر تعمیر کِیا تھا۔‏ لیکن جو لوگ اُس کی تعلیمات کو سنکر اُن پر عمل نہیں کرتے وہ اُس بیوقوف آدمی کی مانند ہیں جس نے ریت پر گھر تعمیر کِیا تھا۔‏ آپ کس شخص کی مانند بننا چاہتے ہیں؟‏—‏متی 7:‏24-‏27‏۔‏

 مخصوصیت۔‏ اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ دُعا میں یہوواہ سے کہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ تک اُس کی مرضی پوری کرنا چاہتے ہیں۔‏ خدا کی مرضی بجا لانے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ یسوع مسیح کے شاگرد ہیں۔‏—‏متی 11:‏29‏۔‏

بپتسمہ۔‏ ‏”‏بپتسمہ لے اور اُسکا نام لے کر اپنے گناہوں کو دھو ڈال۔‏“‏—‏اعمال 22:‏16‏۔‏

دل‌وجان سے خدا کی خدمت کریں۔‏ ‏”‏جو کام کرو جی سے کرو یہ جان کر کہ [‏یہوواہ]‏ کے لئے کرتے ہو نہ کہ آدمیوں کے لئے۔‏“‏—‏کلسیوں 3:‏23‏۔‏