مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 سبق 2

خدا ہی آپکا بہترین دوست ہو سکتا ہے

خدا ہی آپکا بہترین دوست ہو سکتا ہے

خدا کا دوست بننا ہی آپکی زندگی کا بہترین مقصد ہو سکتا ہے۔‏ خدا آپکو خوشحال اور محفوظ رہنے کی تعلیم دے سکتا ہے؛‏ وہ آپ کو بہت سے غلط عقائد اور نقصان‌دہ رسموں سے چھٹکارا دِلائیگا۔‏ وہ آپ کی دُعائیں سنے گا۔‏ وہ ذہنی سکون اور اعتماد سے لطف‌اندوز ہونے کے لئے آپ کی مدد کریگا۔‏ (‏زبور 71:‏5؛‏ 73:‏28‏)‏ خدا مصیبت میں آپ کی مدد کریگا۔‏ (‏زبور 18:‏18‏)‏ اس کے علاوہ آپ خدا سے ہمیشہ کی زندگی کی بخشش بھی حاصل کر سکتے ہیں۔‏—‏رومیوں 6:‏23‏۔‏

خدا کے نزدیک جانے سے آپ خدا کے دیگر دوستوں کی قربت میں بھی آ جائینگے۔‏ وہ بھی آپکے دوست بن جائیں گے۔‏ درحقیقت،‏ وہ آپ کے لئے بہن بھائیوں کی طرح ہونگے۔‏ وہ آپ کو خدا کی بابت تعلیم دے کر خوش ہوں گے اور آپکی مدد اور حوصلہ‌افزائی بھی کرینگے۔‏

ہم خدا کے برابر نہیں ہیں۔‏ جب آپ خدا سے دوستی کے طالب ہوتے ہیں تو آپکو ایک اہم حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔‏ خدا کے ساتھ دوستی برابر کے لوگوں کے ساتھ دوستی کی مانند نہیں ہے۔‏ وہ ہم سے کہیں بڑا،‏ صاحبِ‌حکمت اور طاقتور ہے۔‏ وہ ہمارا راست حاکم ہے۔‏ پس اگر ہم اُس کے دوست بننا چاہتے ہیں تو ہمیں اُسکی باتوں پر دھیان دینا اور اُس کے ہر حکم پر عمل کرنا چاہئے۔‏ یہ ہمیشہ ہمارے لئے مفید ثابت ہوگا۔‏—‏یسعیاہ 48:‏18‏۔‏