مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 باب 3

بائبل کی سچائیوں سے پردہ کیسے ہٹ گیا؟‏

بائبل کی سچائیوں سے پردہ کیسے ہٹ گیا؟‏

بائبل سٹوڈنٹس،‏ 1870ء کے لگ‌بھگ

مینارِنگہبانی کا پہلا شمارہ،‏ 1879ء

مینارِنگہبانی‏،‏ آج‌کل

خدا کے کلام میں پیشین‌گوئی کی گئی تھی کہ یسوع مسیح کی موت کے بعد بہت سے جھوٹے اُستاد آئیں گے جو خدا کے کلام کی سچائیوں کو توڑمروڑ کر پیش کریں گے۔‏ (‏اعمال 20:‏29،‏ 30‏)‏ اور بالکل ایسا ہی ہوا۔‏ یہ جھوٹے اُستاد خود کو مسیحی تو کہتے تھے لیکن اُنہوں نے یسوع مسیح کی تعلیمات میں جھوٹے مذاہب کی تعلیمات ملا دیں۔‏ (‏2-‏تیمتھیس 4:‏3،‏ 4‏)‏ یہوواہ کے گواہ اِس بات پر یقین کیوں رکھتے ہیں کہ اُن کے تمام عقیدے بائبل کے مطابق ہیں؟‏

یہوواہ خدا نے اپنے مقررہ وقت پر سچائی سے پردہ اُٹھایا۔‏ خدا کے کلام میں بتایا گیا تھا کہ ”‏آخری زمانہ“‏ میں بہت سے لوگ پاک صحیفوں کی تحقیق کریں گے اور یوں سچائی کی روشنی پھیلے گی۔‏ (‏دانی‌ایل 12:‏4‏)‏ سن 1870ء میں ایک چھوٹا سا گروہ بائبل کی سچائیوں کو تلاش کرنے لگا۔‏ اِن بائبل سٹوڈنٹس نے سمجھ لیا کہ چرچ کی بہت سی تعلیمات بائبل کے مطابق نہیں ہیں۔‏ اِس لئے وہ یہ جاننے کی کوشش کرنے لگے کہ اصل میں بائبل کی تعلیمات کیا ہیں۔‏ اور یہوواہ خدا نے اُن کو اِن تعلیمات کی سمجھ عطا کی۔‏

سچائی کی تلاش کرنے والے لوگوں نے گہرائی سے بائبل کا مطالعہ کِیا۔‏ بائبل سٹوڈنٹس پاک کلام کا مطالعہ کرنے کے لئے وہی طریقہ استعمال کرتے تھے جو ہم آج استعمال کرتے ہیں۔‏ وہ بائبل کے عقیدوں پر ایک ایک کرکے غور کرتے۔‏ جب وہ کوئی ایسی بات پڑھتے جو اُن کو سمجھ نہیں آتی تو وہ بائبل میں دوسری آیتوں کو تلاش کرتے جن میں اِس کی وضاحت کی گئی تھی۔‏ وہ ایک عقیدے کے متعلق بائبل کی تمام آیتوں پر غور کرتے‏۔‏ یوں وہ یہ نتیجہ اخذ کرتے کہ اصل میں اِس عقیدے کے بارے میں بائبل کی تعلیم کیا ہے اور پھر اِس نتیجے کو لکھ لیتے۔‏ اِس طرح وہ سمجھ گئے کہ خدا کے نام اور اُس کی بادشاہت کے بارے میں سچائی کیا ہے۔‏ وہ جان گئے کہ انسان اور زمین کے لئے خدا کا مقصد کیا ہے اور مرنے کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے‏۔‏ وہ یہ بھی جان گئے کہ مُردے زندہ ہوں گے‏۔‏ سچائی کی تلاش کرنے سے بائبل سٹوڈنٹس جھوٹے عقیدوں اور رسم‌ورواج سے آزاد ہو گئے۔‏—‏یوحنا 8:‏31،‏ 32‏۔‏

سن 1879ء میں بائبل سٹوڈنٹس سمجھ گئے کہ اُنہیں اِن سچائیوں کو دوسرے لوگوں تک پہنچانا چاہئے۔‏ اِس لئے اُنہوں نے انگریزی زبان میں رسالہ مینارِنگہبانی شائع کرنا شروع کِیا جو آج ہم بہت سی زبانوں میں شائع کر رہے ہیں۔‏ اب ہم 240 سے زیادہ ملکوں میں اور 750 سے زیادہ زبانوں میں لوگوں کو بائبل کی تعلیم دے رہے ہیں۔‏ واقعی،‏ اِس ”‏آخری زمانہ“‏ میں سچائی کی روشنی پھیل رہی ہے۔‏

  • یسوع مسیح کی موت کے بعد پاک کلام کی سچائیوں کے ساتھ کیا ہوا؟‏

  • ہم خدا کے کلام کی سچائیوں کو سمجھنے کے قابل کیسے ہوئے؟‏