مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 سبق 15

آپ کو پاک کلام کا مطالعہ کیوں جاری رکھنا چاہئے؟‏

آپ کو پاک کلام کا مطالعہ کیوں جاری رکھنا چاہئے؟‏

1.‏ پاک کلام کا مطالعہ جاری رکھنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟‏

خدا کے کلام کی چند بنیادی تعلیمات پر غور کرنے سے آپ کے دل میں یقیناً یہوواہ خدا کے لئے محبت بڑھ گئی ہے۔‏ لیکن اِس محبت کو اَور بڑھانے کے لئے آپ کو لگاتار کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔‏ (‏1-‏پطرس 2:‏2‏)‏ آپ صرف اُس صورت میں ہمیشہ کی زندگی حاصل کر پائیں گے اگر آپ خدا کے کلام کا مطالعہ کرتے رہیں گے اور یوں خدا کے زیادہ قریب ہو جائیں گے۔‏ یوحنا 17:‏3؛‏ یہوداہ 21 کو پڑھیں۔‏

جوں‌جوں خدا کے بارے میں آپ کا علم بڑھے گا،‏ آپ کا ایمان مضبوط ہوگا۔‏ آپ ایمان ہی کے ذریعے خدا کی خوشنودی حاصل کر سکیں گے۔‏ ‏(‏عبرانیوں 11:‏1،‏ 6‏)‏ ایمان آپ کے دل میں یہ خواہش پیدا کرے گا کہ آپ اپنے پُرانے کاموں سے توبہ کریں اور اپنی زندگی میں تبدیلیاں لائیں۔‏ اعمال 3:‏19 کو پڑھیں۔‏

2.‏ پاک کلام کا مطالعہ کرنے سے آپ دوسروں کو کیسے فائدہ پہنچا سکتے ہیں؟‏

آپ خدا کے ساتھ ایک خاص تعلق قائم کر سکتے ہیں۔‏

جب ہم کوئی خوشخبری سنتے ہیں تو ہم اِسے دوسروں کو بتانا چاہتے ہیں۔‏ اِسی طرح آپ لوگوں کو اُن باتوں کے بارے میں ضرور بتانا چاہیں گے جو آپ نے خدا کے کلام سے سیکھی ہیں۔‏ اگر آپ خدا کے کلام کا مطالعہ جاری رکھیں گے تو آپ سیکھیں گے کہ آپ پاک کلام سے اپنے عقیدوں کی وضاحت کیسے کر سکتے ہیں۔‏ رومیوں 10:‏13-‏15 کو پڑھیں۔‏

بہت سے لوگ سب سے پہلے اپنے دوستوں یا رشتہ‌داروں کو خوشخبری سناتے ہیں۔‏ جب آپ ایسا کرتے ہیں تو کوئی ایسی بات نہ کہیں جس سے اُنہیں ٹھیس پہنچے۔‏ یہ نہ کہیں کہ اُن کے عقیدے جھوٹے ہیں۔‏ اِس کی بجائے اُنہیں خدا کے وعدوں کے بارے میں بتائیں۔‏ یہ بھی یاد رکھیں کہ عموماً لوگ آپ کی باتوں کی نسبت آپ کے نرم رویے سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔‏ 2-‏تیمتھیس 2:‏24،‏ 25 کو پڑھیں۔‏

3.‏ آپ خدا کے کتنے قریب ہو سکتے ہیں؟‏

پاک کلام کا مطالعہ کرنے سے آپ یہوواہ خدا کے قریب ہوتے جائیں گے۔‏ پھر ایک وقت آئے گا جب آپ خدا کے ساتھ ایک خاص تعلق قائم کر سکیں گے۔‏ آپ اُس کے اِتنے قریب ہو جائیں گے جتنا کہ ایک بچہ اپنے باپ کے قریب ہوتا ہے۔‏ 2-‏کرنتھیوں 6:‏18 کو پڑھیں۔‏

 4.‏ آپ کو آگے کیا کرنا چاہئے؟‏

خدا کو گہرائی سے جاننے کے لئے اُس کے کلام کا مطالعہ جاری رکھیں۔‏ (‏عبرانیوں 5:‏13،‏ 14‏)‏ اِس سلسلے میں آپ یہوواہ کے گواہوں سے مدد لے سکتے ہیں۔‏ وہ کتاب پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں کے ذریعے آپ کے ساتھ پاک صحیفوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔‏ جتنا زیادہ آپ خدا کے کلام سے سیکھیں گے،‏ اُتنی ہی زیادہ آپ کی زندگی خوشگوار ہوگی۔‏ زبور 1:‏1-‏3؛‏ 73:‏27،‏ 28 کو پڑھیں۔‏

پاک کلام میں پائی جانے والی خوشخبری یہوواہ خدا کی طرف سے ہے۔‏ آپ خدا کے خادموں کے ساتھ جمع ہونے سے بھی خدا کے زیادہ قریب ہو جائیں گے۔‏ (‏عبرانیوں 10:‏24،‏ 25‏)‏ اگر آپ خدا کو خوش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے تو آپ حقیقی زندگی یعنی ہمیشہ کی زندگی کی طرف قدم بڑھائیں گے۔‏ خدا کی قربت حاصل کرنے سے آپ زندگی کی بہترین راہ اپنا لیں گے۔‏ 1-‏تیمتھیس 1:‏11؛‏ 6:‏19 کو پڑھیں۔‏