مواد فوراً دِکھائیں

خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏

خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏

آپ کے خیال میں .‏ .‏ .‏

  • کیا یہ ہمارے دلوں میں ہے؟‏

  • کیا یہ جنت کا دوسرا نام ہے؟‏

  • کیا یہ ایک آسمانی حکومت ہے؟‏

 پاک کلام کا جواب

‏”‏خدا ایک ایسی بادشاہت قائم کرے گا جو کبھی تباہ نہیں ہوگی۔‏“‏—‏دانی‌ایل 2:‏44‏،‏ کتابِ‌مُقدس کا نیا اُردو ترجمہ۔‏

‏”‏ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اُس کے کندھے پر ہوگی۔‏“‏—‏یسعیاہ 9:‏6‏،‏ ریوائزڈ ورشن کا ترجمہ۔‏

اِس جواب کا آپ کی زندگی پر اثر

  • خدا کی حکومت آپ کو ذاتی طور پر فائدہ پہنچا سکتی ہے۔‏—‏یسعیاہ 48:‏17،‏ 18‏۔‏

  • مستقبل میں آپ دُکھ‌درد سے پاک زندگی گزار سکیں گے۔‏—‏مکاشفہ 21:‏3،‏ 4‏۔‏

 آپ پاک کلام کے جواب پر یقین کیوں رکھ سکتے ہیں؟‏

اِس کی کم سے کم دو وجوہات ہیں:‏

  • یسوع مسیح نے ظاہر کِیا کہ خدا کی بادشاہت کیا کرے گی۔‏ اُنہوں نے اپنے پیروکاروں کو سکھایا کہ وہ دُعا کریں کہ خدا کی بادشاہت آئے اور خدا کی مرضی زمین پر پوری ہو۔‏ (‏متی 6:‏9،‏ 10‏)‏ یسوع مسیح نے اپنے کاموں سے ظاہر کِیا کہ جب یہ دُعا پوری ہوگی تو لوگوں کو کیا فائدے ہوں گے۔‏

    جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے ہزاروں لوگوں کو کھانا کھلایا،‏ بیماروں کو ٹھیک کِیا اور مُردوں کو زندہ کِیا۔‏ (‏متی 15:‏29-‏38؛‏ یوحنا 11:‏38-‏44‏)‏ اِس طرح اُنہوں نے ظاہر کِیا کہ وہ خدا کی بادشاہت کے بادشاہ بن کر اپنی رعایا کی زندگی خوشیوں سے بھر دیں گے۔‏—‏مکاشفہ 11:‏15‏۔‏

  • دُنیا کے حالات سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا کی بادشاہت بہت جلد زمین پر حکمرانی شروع کرے گی۔‏ یسوع مسیح نے پیش‌گوئی کی تھی کہ خدا کی بادشاہت کے آنے سے پہلے زمین پر بہت زیادہ جنگیں ہوں گی،‏ قحط پڑیں گے اور زلزلے آئیں گے۔‏—‏متی 24:‏3،‏ 7‏۔‏

    آج ہم اپنی آنکھوں سے زمین پر ایسے حالات دیکھ رہے ہیں۔‏ اِس لیے ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت بہت جلد تمام مسائل کو حل کر دے گی۔‏

 کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ .‏ .‏ .‏

خدا کی بادشاہت کے تحت زندگی کیسی ہوگی؟‏

جواب کے لیے اِن آیتوں کو دیکھیں:‏ زبور 37:‏29 اور یسعیاہ 65:‏21-‏23‏۔‏