مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 نکتہ نمبر 3

سوال اِستعمال کریں

سوال اِستعمال کریں

متی 16:‏13-‏16

خلاصہ:‏ سامعین کے دل میں دلچسپی پیدا کرنے اور اِسے برقرار رکھنے،‏ اُنہیں قائل کرنے اور اہم نکات پر زور دینے کے لیے سمجھ‌داری سے سوال پوچھیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • دلچسپی پیدا کریں اور اِسے برقرار رکھیں۔‏ ایسے سوال پوچھیں جن سے سامعین کو موضوع کے بارے میں سوچنے کی ترغیب ملے یا اُن کے دل میں تجسّس پیدا ہو۔‏

  • موضوع کے بارے میں دلائل دیں۔‏ یہ سمجھنے میں سامعین کی مدد کرنے کے لیے کہ آپ ایک بات کیوں کہہ رہے ہیں،‏ ایسے سوال پوچھیں جن سے وہ صحیح نتیجے پر پہنچ سکیں۔‏

  • اہم نکات پر زور دیں۔‏ کسی اہم خیال کو متعارف کرانے کے لیے کوئی دلچسپ سوال پوچھیں۔‏ کسی اہم نکتے پر بات کرنے کے بعد یا اپنے حصے یا پیشکش کے اِختتام پر دُہرائی کے لیے سوال پوچھیں۔‏