مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 نکتہ نمبر 12

شفقت اور ہمدردی کا اِظہار کریں

شفقت اور ہمدردی کا اِظہار کریں

1-‏تھسلُنیکیوں 2:‏7،‏ 8

خلاصہ:‏ سامعین پر ظاہر کریں کہ آپ کو دل سے اُن کی فکر ہے اور آپ اُن کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اپنے سامعین کے بارے میں سوچیں۔‏ اپنے سامعین کی مشکلات پر غور کرنے سے اُن کے احساسات کو محسوس کرنے کی کوشش کریں۔‏ یوں آپ اُن کے لیے شفقت اور ہمدردی کا اِظہار کر پائیں گے۔‏

  • سوچ سمجھ کر لفظوں کا اِنتخاب کریں۔‏ اپنے سامعین کو تسلی دینے اور اُنہیں تازہ‌دم کرنے کی کوشش کریں۔‏ ایسے اِظہارات سے گریز کریں جن سے اُن کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔‏ جو لوگ ہمارے ہم‌ایمان نہیں ہیں،‏ اُن کے یا اُن کے عقیدوں کے بارے میں منفی انداز میں بات نہ کریں۔‏

  • دلچسپی ظاہر کریں۔‏ نرم لہجے میں بات کرنے اور مناسب اِشارے کرنے سے اپنے سامعین پر ظاہر کریں کہ آپ کو اُن کی فکر ہے۔‏ اپنے چہرے کے تاثرات کا بھی دھیان رکھیں۔‏ بیچ بیچ میں مسکرائیں۔‏