مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 سبق 11

یسوع مسیح کے بارے میں کتابیں لکھنے والے آدمی

یسوع مسیح کے بارے میں کتابیں لکھنے والے آدمی

کیا آپ کو تصویر میں یہ آدمی نظر آ رہے ہیں؟‏—‏ یہ متی،‏ مرقس،‏ لوقا،‏ یوحنا،‏ پطرس،‏ یعقوب،‏ یہوداہ اور پولُس ہیں۔‏ یہ سب آدمی یسوع مسیح کے زمانے میں رہتے تھے اور اِنہوں نے یسوع مسیح کے بارے میں کچھ کتابیں لکھیں۔‏ آئیں،‏ اِن کے بارے میں پڑھتے ہیں۔‏

آپ اِن آدمیوں کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟‏

اِن میں سے تین آدمی یسوع مسیح کے ساتھی تھے اور وہ رسول تھے۔‏ کیا آپ کو اِن تینوں کے نام پتہ ہیں؟‏—‏ اِن کے نام متی،‏ یوحنا اور پطرس ہیں۔‏ متی رسول اور یوحنا رسول یسوع مسیح کو بہت اچھی طرح سے جانتے تھے۔‏ اِن دونوں نے یسوع مسیح کے بارے میں ایک‌ایک کتاب لکھی۔‏ یوحنا رسول  نے ایک اَور کتاب بھی لکھی جس کو مکاشفہ کہتے ہیں۔‏ اُنہوں نے تین خط بھی لکھے جن کو پہلا یوحنا،‏ دوسرا یوحنا اور تیسرا یوحنا کہتے ہیں۔‏ پطرس رسول نے بھی دو خط لکھے۔‏ اِن کو پہلا پطرس اور دوسرا پطرس کہتے ہیں۔‏ پطرس نے اپنے دوسرے خط میں بتایا کہ ایک دفعہ یہوواہ خدا نے آسمان سے یسوع مسیح کے بارے میں کہا تھا کہ ”‏یہ میرا بیٹا ہے۔‏ مَیں اِس سے بہت پیار کرتا ہوں اور مجھے اِس پر فخر ہے۔‏“‏

تصویر میں جو باقی آدمی ہیں،‏ اِنہوں نے بھی یسوع مسیح کے بارے میں کچھ کتابیں لکھیں۔‏ اِن میں سے ایک کا نام مرقس ہے۔‏ جب دُشمنوں نے یسوع مسیح کو گِرفتار کِیا تھا تو شاید مرقس اُس وقت یسوع مسیح کے ساتھ تھے۔‏ شاید اُنہوں نے سارے واقعے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔‏ تصویر میں ایک اَور آدمی بھی ہے۔‏ اِس کا نام لوقا ہے۔‏ وہ ڈاکٹر تھے۔‏ شاید وہ یسوع مسیح کے فوت ہونے کے بعد مسیحی بنے۔‏

تصویر میں دو اَور آدمی بھی ہیں جنہوں نے بائبل کی کچھ  کتابیں لکھیں۔‏ یہ یسوع مسیح کے چھوٹے بھائی تھے۔‏ کیا آپ کو اِن کے نام پتہ ہیں؟‏—‏ اِن کے نام یعقوب اور یہوداہ ہیں۔‏ شروع میں یہ دونوں یسوع مسیح پر ایمان نہیں رکھتے تھے۔‏ اُن کو لگتا تھا کہ یسوع مسیح بہت عجیب باتیں کرتے ہیں۔‏ لیکن پھر بعد میں وہ یسوع مسیح پر ایمان لے آئے اور مسیحی بن گئے۔‏

تصویر میں جو سب سے آخری آدمی ہے،‏ اُس کا نام پولُس ہے۔‏ شروع‌شروع میں پولُس مسیحی نہیں تھے۔‏ اُس وقت اُن کا نام ساؤل تھا۔‏ وہ مسیحیوں سے نفرت کرتے تھے اور اُن کے ساتھ بہت بُرا سلوک کرتے تھے۔‏ کیا آپ کو پتہ ہے کہ پولُس مسیحی کیسے بنے؟‏—‏ ایک دفعہ وہ شہر دمشق جا رہے تھے۔‏ اچانک راستے میں اُن کو آسمان سے ایک آواز آئی۔‏ یہ یسوع مسیح کی آواز تھی۔‏ یسوع مسیح نے پولُس سے کہا:‏ ”‏پولُس!‏ تُم اُن لوگوں کے ساتھ بُرا سلوک کیوں کرتے ہو جو مجھ پر ایمان رکھتے ہیں؟‏“‏ بعد میں پولُس اچھے آدمی بن گئے اور یسوع مسیح پر ایمان لے آئے۔‏ پولُس نے بائبل کی چودہ کتابیں لکھیں۔‏ اُنہوں نے رومیوں سے لے کر عبرانیوں تک کی کتابیں لکھیں۔‏

ہم ہر دن بائبل پڑھتے ہیں نا؟‏—‏ بائبل کو پڑھنے سے ہم یسوع مسیح کے بارے میں بہت سی باتیں سیکھ سکتے ہیں۔‏ کیا آپ یسوع مسیح کے بارے میں اَور باتیں سیکھنا چاہتے ہیں؟‏—‏

اپنی بائبل میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏