مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 سبق 1

ایک خاص راز

ایک خاص راز

کیا کبھی کسی نے آپ کو کوئی راز کی بات بتائی ہے؟‏—‏ * بائبل میں ایک خاص راز بتایا گیا ہے۔‏ یہ راز اِس لیے خاص ہے کیونکہ خدا نے اِسے بتایا ہے۔‏ اور اِسے راز اِس لیے کہا گیا ہے کیونکہ لوگوں کو اِس کے بارے میں نہیں پتہ تھا۔‏ فرشتے بھی اِس راز کو جاننا چاہتے تھے۔‏ کیا آپ اِس راز کو جاننا چاہتے ہیں؟‏—‏

یہ بہت سال پہلے کی بات ہے۔‏ خدا نے زمین پر پہلے  آدمی  اور  پہلی عورت کو بنایا۔‏ آدمی کا نام آدم تھا اور عورت کا نام حوا تھا۔‏ خدا نے اُن کو ایک خوب‌صورت باغ میں رکھا۔‏ اِس باغ کا نام باغِ‌عدن تھا۔‏ یہ باغ فردوس تھا۔‏ اگر آدم اور حوا خدا کا کہنا مانتے تو وہ اور اُن کے بچے پوری زمین کو فردوس بنا سکتے تھے اور اِس میں ہمیشہ تک رہ سکتے تھے۔‏ لیکن کیا آپ کو یاد ہے کہ آدم اور حوا نے کیا کِیا؟‏—‏

آدم اور حوا نے خدا کا کہنا نہیں مانا۔‏ اِس وجہ سے آج ہم  فردوس میں نہیں رہتے۔‏ لیکن خدا نے کہا ہے کہ وہ پوری زمین کو فردوس بنا دے گا۔‏ پھر سب لوگ اِس فردوس میں ہمیشہ تک ہنسی‌خوشی رہیں گے۔‏ لیکن خدا زمین کو فردوس کیسے بنائے گا؟‏ بہت عرصے تک لوگ نہیں جانتے تھے کہ خدا یہ کیسے کرے گا۔‏ یہ ایک راز تھا۔‏

پھر یسوع مسیح زمین پر آئے۔‏ اُنہوں نے لوگوں کو اِس راز کے بارے میں کچھ باتیں بتائیں۔‏ اُنہوں نے کہا کہ یہ راز خدا کی بادشاہت کے بارے میں ہے۔‏ یسوع مسیح نے لوگوں سے کہا کہ وہ دُعا کریں کہ خدا کی بادشاہت آئے۔‏ یہ بادشاہت پوری زمین کو ایک خوب‌صورت فردوس بنا دے گی۔‏

کیا آپ کو یہ راز جان کر خوشی ہوئی؟‏—‏ لیکن ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ صرف وہ لوگ فردوس میں رہیں گے جو یہوواہ خدا کا کہنا مانتے ہیں۔‏ بائبل میں ایسے بہت سے لوگوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جنہوں نے یہوواہ خدا کا کہنا مانا۔‏ کیا آپ اِن لوگوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟‏—‏ آئیں،‏ دیکھتے ہیں کہ اِن میں سے کچھ لوگ کون تھے اور ہم اُن کی طرح کیسے بن سکتے ہیں۔‏

اپنی بائبل میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏

^ پیراگراف 3 اِس کتاب کو پڑھتے وقت آپ دیکھیں گے کہ اِس میں بہت سے سوال ہیں اور اکثر سوالوں کے بعد‏—‏ کا نشان ہے۔‏ یہ نشان اِس لیے دیا گیا ہے تاکہ آپ پڑھتے وقت رُکیں اور بچے کو سوال کا جواب دینے کا موقع دیں۔‏