مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 گیت 149

فتح کا گیت

آڈیو ریکارڈنگ کا اِنتخاب کریں
فتح کا گیت
ترتیب

‏(‏خروج 15:‏1‏)‏

  1. 1.‏ جیتا یہوواہ

    فرعون کو سمندر میں ڈالا

    بلند ہے یاہ کا نام

    اُس کی حمد میں گاؤ گیت

    وہ زور ہمارا

    جلالی ہے کون اُس کی مانند

    یہوواہ اُس کا نام

    کیا ہی کامل اُس کی جیت

     

    یہوواہ تُو ہے سب سے بلند

    رہے گا تُو ہمیشہ فتح‌مند

    جلد دُشمن تیرے بن جائیں گے خاک

    اور تیرا نام ٹھہرے گا پاک

  2. 2.‏ آج سارے حاکم

    یہوواہ کے راج کے خلاف ہیں

    وہ بولیں بڑے بول

    لیکن ہوگی اُن کو مات

    ہوں گے شرمندہ

    جب اُن پر عذاب ہوگا نازل

    پھر مانے گی ہر جان

    ہے عظیم خدا کی ذات

     

    یہوواہ تُو ہے سب سے بلند

    رہے گا تُو ہمیشہ فتح‌مند

    جلد دُشمن تیرے بن جائیں گے خاک

    اور تیرا نام ٹھہرے گا پاک

‏(‏زبور 2:‏2،‏ 9؛‏ 92:‏8؛‏ ملا 3:‏6؛‏ مکا 16:‏16 کو بھی دیکھیں۔‏)‏