مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خدا اِنسانوں کو مصیبت میں دیکھ کر کیسا محسوس کرتا ہے؟‏

خدا اِنسانوں کو مصیبت میں دیکھ کر کیسا محسوس کرتا ہے؟‏

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ خدا نہ تو اُن کی تکلیفوں کو دیکھتا ہے اور نہ ہی اُسے کوئی پرواہ ہے۔‏

غور کریں کہ پاک کلام میں کیا لکھا ہے:‏

  • خدا ہمیں دیکھتا ہے اور ہماری فکر کرتا ہے۔‏

    ‏”‏[‏یہوواہ]‏ نے دیکھا کہ زمین پر اِنسان کی بدی بہت بڑھ گئی اور .‏ .‏ .‏ دل میں غم کِیا۔‏“‏—‏پیدایش 6:‏5،‏ 6‏۔‏

  • خدا تمام مصیبتوں کو ختم کر دے گا۔‏

    ‏”‏تھوڑی دیر میں شریر نابود ہو جائے گا۔‏ تُو اُس کی جگہ کو غور سے دیکھے گا پر وہ نہ ہوگا۔‏ لیکن حلیم ملک کے وارث ہوں گے اور سلامتی کی فراوانی سے شادمان رہیں گے۔‏“‏—‏زبور 37:‏10،‏ 11‏۔‏

  • آپ کے سلسلے میں خدا کی مرضی کیا ہے؟‏

    ‏”‏[‏یہوواہ]‏ فرماتا ہے کیونکہ مَیں تمہارے حق میں اپنے اِرادوں سے واقف ہوں جو تمہاری فلاح‌وبہبودی کے اِرادے ہیں،‏ تمہیں نقصان پہنچانے کے نہیں۔‏ وہ تمہیں اُمید اور درخشاں [‏یعنی روشن]‏ مستقبل بخشیں گے۔‏ تب تُم مجھے پکارو گے اور میرے پاس آ کر مجھ سے دُعا کرو گے اور مَیں تمہاری سنوں گا۔‏“‏—‏یرمیاہ 29:‏11،‏ 12‏،‏ نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

    ‏”‏خدا کے قریب جائیں تو وہ آپ کے قریب آئے گا۔‏“‏—‏یعقوب 4:‏8‏۔‏