مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) اکتوبر 2017ء

مطالعے کے مضامین برائے 27 نومبر–‏24 دسمبر 2017ء

‏”‏کاموں اور سچائی سے محبت ظاہر“‏ کریں

ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہماری محبت بےریا ہے؟‏

سچائی ”‏امن نہیں بلکہ تلوار“‏ لاتی ہے

یسوع مسیح کی اِس بات کا کیا مطلب تھا کہ ’‏مَیں تلوار لے کر آیا ہوں‘‏؟‏ اور اُن کی اِس بات کا ہماری زندگی سے کیا تعلق ہے؟‏

زکریاہ کو دِکھائی گئی رُویات کا آپ کی زندگی پر اثر

ایک اُڑتا ہوا طومار،‏ ٹوکری میں بیٹھی ایک عورت اور لقلق کے سے پَروں والی ہوا میں اُڑتی دو عورتیں۔‏ یہوواہ خدا نے زکریاہ کو یہ حیرت‌انگیز رُویات کیوں دِکھائیں؟‏

خدا رتھوں اور ایک تاج کے ذریعے آپ کی حفاظت کر رہا ہے

تانبے کے پہاڑ،‏ جنگی رتھ اور کاہنِ‌اعظم کا بادشاہ بنایا جانا۔‏ زکریاہ کو دِکھائی گئی رُویات میں خدا کے بندوں کے لیے کیا پیغام ہے؟‏

آپ بیتی

یہوواہ کی ہدایت پر عمل کرنا برکتوں کا باعث ہے

سن 1952ء میں اولیو میتھیوز اور اُن کے شوہر نے جنوبی آئرلینڈ میں خدمت کرنے کی ذمےداری کو قبول کِیا۔‏ یہوواہ نے اُنہیں کون سی برکتیں دیں؟‏

ایک چھوٹی سی مہربانی کا بڑا اثر

ایک چھوٹی سی مہربانی کی وجہ سے یہوواہ کے گواہوں کی مخالفت کرنے والا ایک شخص اُن کے پیغام میں دلچسپی کیسے لینے لگا؟‏

کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

یسوع مسیح نے قسم کھانے کو غلط قرار کیوں دیا؟‏