مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

تاش رباط کی وادی میں خیمے جنہیں یورٹ کہا جاتا ہے

 رنگ‌برنگی دُنیا | کرغزستان

کرغزستان کی سیر

کرغزستان کی سیر

کرغزستان برف‌پوش پہاڑوں سے گِھری سرزمین ہے۔‏ یہ وسطی ایشیا میں واقع ہے اور اِس کی سرحد قازقستان،‏ اُزبکستان،‏ تاجکستان اور چین سے ملی ہوئی ہے۔‏ اِس ملک کا 90 فیصد حصہ پہاڑوں سے گِھرا ہوا ہے۔‏ کرغزستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ تیان‌شان کے پہاڑی سلسلے کی سب سے اُونچی چوٹی یہاں واقع ہے جو سطح سمندر سے 7439 میٹر (‏24 ہزار 406 فٹ)‏ بلند ہے۔‏ کرغزستان کا تقریباً 4 فیصد حصہ جنگلا‌ت پر مشتمل ہے۔‏ دلچسپی کی بات ہے کہ پوری دُنیا میں اخروٹ کے جو بڑے بڑے قدرتی جنگلا‌ت پائے جاتے ہیں،‏ اُن میں سے ایک کرغزستان میں ہے۔‏

یہوواہ کے گواہ کرغزستان میں ہزاروں لوگوں کو پاک کلام کی تعلیم دیتے ہیں۔‏

کرغزستان کے لوگ مہمان‌نوازی اور دوسروں کی عزت کرنے کے لیے مشہور ہیں۔‏ وہ بڑوں کو بہت احترام سے مخاطب کرتے ہیں،‏ سفر کے دوران اُنہیں اپنی سیٹ دے دیتے ہیں اور کھانے کی میز پر اُنہیں سب سے اہم جگہ پر بٹھاتے ہیں۔‏

عام طور پر لوگوں کے تین یا اِس سے زیادہ بچے ہوتے ہیں۔‏ عموماً سب سے چھوٹا بیٹا شادی کے بعد بھی اپنے ماں باپ کے ساتھ رہتا ہے اور بڑھاپے میں اُن کا خیال رکھتا ہے۔‏

 چھوٹی عمر سے ہی لڑکیوں کو گھر کے کام‌کاج اور ہنر سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ اچھی بیویاں ثابت ہوں۔‏ 15 یا 16 سال کی عمر تک لڑکیاں گھر چلا‌نے کے لیے پوری طرح تیار ہو جاتی ہیں۔‏ عام طور پر دُلہنوں کے لیے جہیز تیار کِیا جاتا ہے جس میں بستر،‏ کپڑے اور ہاتھ کا بنا قالین شامل ہوتا ہے۔‏ دُلہا پیسوں اور مویشیوں کی شکل میں دُلہن کی قیمت ادا کرتا ہے۔‏

مختلف تقریبوں اور جنازوں پر ایک بھیڑ یا گھوڑے کو ذبح کِیا جاتا ہے۔‏ پھر اِس کے مختلف حصے کیے جاتے ہیں اور ہر شخص کے لیے ایک ایک حصہ رکھا جاتا ہے۔‏ یہ حصہ مہمانوں کی عمر اور مرتبے کے مطابق اُنہیں دیا جاتا ہے۔‏ اِس رواج میں بھی سب کے لیے احترام ظاہر کِیا جاتا ہے۔‏ پھر کرغزستان کا قومی کھانا بیش‌بارماک پیش کِیا جاتا ہے جسے ہاتھوں سے کھایا جاتا ہے۔‏

کموز ایک بہت مشہور ساز ہے۔‏

قازقستان

اُزبکستان

تاجکستان

چین

بش‌کیک

کرغزستان

تاش رباط