مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 مسیحیوں کے طور پر زندگی

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏اچھی طرح خط لکھیں

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏اچھی طرح خط لکھیں

یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟‏ پہلا کُرنتھیوں کا خط اُن 14 خطوط میں سے ایک ہے جو پولُس رسول نے مسیحیوں کی حوصلہ‌افزائی کے لیے لکھے۔‏ جب ایک شخص خط لکھتا ہے تو وہ بڑے دھیان سے الفاظ کا چُناؤ کرتا ہے اور جس شخص کے نام یہ خط ہوتا ہے،‏ وہ بار بار اِسے پڑھ سکتا ہے۔‏ خط رشتےداروں اور واقف‌کاروں کو گواہی دینے کا ایک بڑا اچھا ذریعہ ہیں۔‏ اِن کے ذریعے ایسے لوگوں کو بھی مؤثر طریقے سے گواہی دی جا سکتی ہے جن سے ملاقات کرنا مشکل ہوتا ہے۔‏ مثال کے طور پر شاید کسی نے ہمارے پیغام میں دلچسپی ظاہر کی ہو لیکن اب وہ گھر پر نہیں مل رہا۔‏ یا شاید ہماری کلیسیا کے علاقے میں کچھ لوگ ایسے علاقے میں رہتے ہوں جہاں سخت حفاظتی اِنتظامات ہوتے ہیں،‏ جہاں عام افراد کا داخلہ منع ہوتا ہے یا جہاں پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔‏ لیکن آپ کو خط لکھتے وقت،‏ خاص طور پر کسی اجنبی کو خط لکھتے وقت کن باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے؟‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • خط میں ایسی باتیں لکھیں جو آپ اُس شخص سے مل کر کہتے۔‏ شروع میں اپنا تعارف کرائیں اور یہ واضح کریں کہ آپ یہ خط کیوں لکھ رہے ہیں۔‏ شاید آپ اُس شخص کو سوچنے کی ترغیب دینے کے لیے کوئی سوال لکھ سکتے ہیں اور ہماری ویب‌سائٹ پر توجہ دِلا سکتے ہیں۔‏ پھر اُسے بائبل کورس کے بندوبست کے بارے میں بتائیں یا کسی ایسی کتاب کے کچھ مضامین کے عنوان لکھیں جسے ہم بائبل کورس کرانے کے لیے اِستعمال کرتے ہیں۔‏ آپ خط کے ساتھ رابطے کا کارڈ،‏ کوئی دعوت‌نامہ یا کوئی پرچہ بھی بھیج سکتے ہیں۔‏

  • خط کو مختصر رکھیں۔‏ اگر آپ بہت لمبا چوڑا خط لکھیں گے تو شاید پڑھنے والا اُکتا جائے۔‏—‏صفحہ 8 پر خط کا نمونہ دیکھیں۔‏

  • خط لکھنے کے بعد اِسے دوبارہ پڑھیں تاکہ کوئی غلطی نہ رہ جائے۔‏ اِس بات کا خیال رکھیں کہ خط کی لکھائی صاف اور واضح ہو اور یہ دوستانہ،‏ نرم اور مثبت انداز میں لکھا گیا ہو۔‏ خط بھیجنے کے تمام اخراجات پورے کریں۔‏