مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 پاک کلام سے سنہری باتیں | رومیوں 4-‏6

خدا نے ہمیں اپنی محبت کا ثبوت دیا

خدا نے ہمیں اپنی محبت کا ثبوت دیا

5:‏8،‏ 18،‏ 21

فدیہ یہوواہ کی طرف سے ایک بیش‌قیمت تحفہ ہے جس کے ذریعے اُس کا نام پاک ٹھہرتا ہے۔‏ اِس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہی حکمرانی کرنے کا حق رکھتا ہے اور اُس کا حکمرانی کرنے کا طریقہ بالکل صحیح ہے۔‏ فدیے کی بدولت ہم آج یہوواہ کی نظر میں نیک ٹھہر سکتے ہیں اور تمام فرمانبردار لوگ مستقبل میں ایک خوش‌گوار زندگی کی اُمید رکھ سکتے ہیں۔‏

ہم فدیے کے لیے شکرگزاری کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

  • یہوواہ کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے اور بپتسمہ لینے سے ہم نہ صرف فدیے پر ایمان ظاہر کرتے ہیں بلکہ یہ بھی کہ ہم یہوواہ کے ہیں۔‏

  • خدا کی بادشاہت کی خوش‌خبری کی مُنادی کرنے سے ہم ظاہر کرتے ہیں کہ ہم بھی یہوواہ کی طرح سب لوگوں سے محبت کرتے ہیں۔‏—‏متی 22:‏39؛‏ یوح 3:‏16‏۔‏

مَیں اَور کن طریقوں سے ظاہر کر سکتا ہوں کہ مَیں فدیے کے لیے یہوواہ خدا کا شکرگزار ہوں؟‏