مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 پاک کلام سے سنہری باتیں | یسعیاہ 52-‏57

مسیح نے ہماری خاطر تکلیفیں سہیں

مسیح نے ہماری خاطر تکلیفیں سہیں

‏’‏وہ آدمیوں میں حقیرومردود تھا۔‏ ہم نے اُسے خدا کا مارا کوٹا اور ستایا ہوا سمجھا‘‏

53:‏3-‏5

  • یسوع مسیح کو حقیر سمجھا گیا اور اُن پر کفر بکنے کا اِلزام لگا‌یا گیا۔‏ کچھ لوگوں کا ماننا تھا کہ خدا یسوع کو سزا دے رہا ہے گویا اُنہیں ایک سنگین بیماری میں مبتلا کر رہا ہے۔‏

‏’‏یہوواہ کو پسند آیا کہ اُسے کچلے۔‏ اور یہوواہ کی مرضی اُس کے ہاتھ کے وسیلہ سے پوری ہوگی‘‏

53:‏10

  • بےشک یہوواہ خدا کو اپنے بیٹے کی موت پر بہت تکلیف سے گزرنا پڑا۔‏ لیکن وہ اِس بات سے خوش تھا کہ یسوع اپنی موت تک اُس کے وفادار رہے۔‏ یسوع مسیح کی قربانی سے شیطان کا یہ اِلزام غلط ثابت ہو گیا کہ اِنسان خدا کے وفادار نہیں رہ سکتے۔‏ اِس قربانی کے ذریعے اُن لوگوں کے لیے بہت سی برکتیں حاصل کرنا ممکن ہوا جو اپنے گُناہوں سے توبہ کرتے ہیں۔‏ یوں ’‏یہوواہ کی مرضی پوری‘‏ ہوئی۔‏