مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پیشکش کے لیے تجاویز

پیشکش کے لیے تجاویز

مینارِنگہبانی

تعارف:‏ مکاشفہ کی کتاب میں چار گُھڑسواروں کا ایک  حیرت‌انگیز منظر بیان کِیا گیا ہے۔‏ یہ منظر اُن مشہور مناظر میں سے ایک ہے جن کا اِس کتاب میں ذکر کِیا گیا ہے۔‏ اِس منظر کے بارے میں پڑھ کر کچھ لوگ خوف‌زدہ ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کے اندر تجسّس پیدا ہو جاتا ہے۔‏

آیت:‏ مکا 1:‏3

پیشکش:‏ اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ اِن چار گُھڑسواروں کے اپنے گھوڑے دوڑانے سے ہمیں ایک اچھے مستقبل کی اُمید کیسے ملتی ہے۔‏

پاک کلام سے سچائی سکھائیں

سوال:‏ ہمیں کیسے پتہ چلتا ہے کہ خدا کو ہم سے محبت ہے؟‏

آیت:‏ 1-‏پطر 5:‏7

سچائی:‏ خدا چاہتا ہے کہ ہم اُس سے دُعا کریں کیونکہ اُس کو ہماری  فکر ہے۔‏

اِجلاس کا دعوت‌نامہ

پیشکش:‏ مَیں آپ کو پاک کلام پر مبنی ایک تقریر سننے کی دعوت دینا چاہتا ہوں۔‏ یہ تقریر یہوواہ کے گواہوں کی مقامی عبادت‌گاہ میں ہوگی۔‏ [‏اِجلاس کا دعوت‌نامہ دیں اور ہفتے کے آخر میں ہونے والے اِجلاس کے وقت اور جگہ کے بارے میں بتائیں۔‏ تقریر کا عنوان بھی بتائیں۔‏]‏

سوال:‏ کیا آپ پہلے کبھی یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہ میں گئے ہیں؟‏ [‏اگر مناسب ہو تو ویڈیو ‏”‏ہماری عبادت‌گاہوں میں کیا ہوتا ہے؟‏‏“‏ دِکھائیں۔‏]‏

اپنی پیشکش بنائیں

پیچھے دیے گئے نمونے کے مطابق اپنی پیشکش بنائیں۔‏