مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 پاک کلام سے سنہری باتیں | یسعیاہ 1-‏5

‏’‏آئیں،‏ یہوواہ کے پہاڑ پر چڑھیں‘‏

‏’‏آئیں،‏ یہوواہ کے پہاڑ پر چڑھیں‘‏

2:‏2،‏ 3

‏”‏آخری دنوں میں“‏

جن دنوں میں ہم رہ رہے ہیں۔‏

‏”‏[‏یہوواہ]‏ کے گھر کا پہاڑ“‏

یہوواہ کی عبادت

‏”‏سب قومیں وہاں پہنچیں گی“‏

یہوواہ کی عبادت کرنے والے لوگ متحد ہوں گے۔‏

‏”‏آؤ [‏یہوواہ]‏ کے پہاڑ پر چڑھیں“‏

یہوواہ کے بندے دوسروں کو بھی یہوواہ کی عبادت کرنے کی دعوت دیں گے۔‏

‏”‏وہ اپنی راہیں ہم کو بتائے گا اور ہم اُس کے راستوں پر چلیں گے“‏

اپنے کلام کی ذریعے یہوواہ ہمیں ہدایات دیتا ہے اور ہماری مدد کرتا ہے تاکہ ہم اُس کی راہوں پر چل سکیں۔‏

2:‏4

‏”‏وہ پھر کبھی جنگ کرنا نہ سیکھیں گے“‏

یسعیاہ نے بتایا کہ ہتھیار کھیتی‌باڑی کے اوزاروں میں بدل جائیں گے جو کہ اِس بات کا اِشارہ ہے کہ خدا کے بندے امن‌پسند ہوں گے۔‏ یسعیاہ نے اپنے زمانے کے کن ہتھیاروں اور اوزاروں کا ذکر کِیا؟‏

‏”‏تلواروں کو توڑ کر پھالیں“‏

1 پھالی یا پھالا زمین کھودنے کے لیے ہل میں لگا‌یا جاتا تھا۔‏ کچھ پھالیں دھات سے بنائی جاتی تھیں۔‏—‏1-‏سمو 13:‏20‏۔‏

‏”‏بھالوں کو ہنسوے“‏

2 ہنسوا درانتی کی طرح کا ایک آلہ تھا جس کو پکڑنے کے لیے دستہ لگا ہوتا تھا۔‏ اِس کے ذریعے انگور کی بیل کی کانٹ چھانٹ کی جاتی تھی۔‏—‏یسع 18:‏5‏۔‏