مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 مسیحیوں کے طور پر زندگی

خدا کی تعلیم تعصب پر غالب آنے کی ترغیب دیتی ہے

خدا کی تعلیم تعصب پر غالب آنے کی ترغیب دیتی ہے

یہوواہ ”‏خدا تعصب نہیں کرتا۔‏“‏ (‏اعما 10:‏34،‏ 35‏)‏ وہ ”‏سب قوموں،‏ قبیلوں،‏ نسلوں اور زبانوں“‏ کے لوگوں کو قبول کرتا ہے۔‏ (‏مکا 7:‏9‏)‏ اِس لیے سچے مسیحیوں کی کلیسیا میں تعصب یا اِمتیازی سلوک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔‏ (‏یعقو 2:‏1-‏4‏)‏ خدا سے تعلیم پانے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں بدل گئی ہیں اور اب وہ ایک روحانی فردوس سے لطف اُٹھا رہے ہیں۔‏ (‏یسع 11:‏6-‏9‏)‏ جب ہم اپنے دل سے تعصب ختم کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں تو ہم یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہم خدا کی مثال پر عمل کرتے ہیں۔‏—‏اِفس 5:‏1،‏ 2‏۔‏

ویڈیو ‏”‏جونی اور گیڈئین—‏ایک زمانے میں دُشمن مگر اب بھائی“‏ دیکھیں۔‏ پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • خدا کی تعلیم اُن اِنسانی کوششوں سے افضل کیسے ہے جو تعصب اور نفرت کو ختم کرنے کے لیے کی گئی ہیں؟‏

  • آپ کو ہماری عالم‌گیر برادری کے بارے میں کون سی بات اچھی لگتی ہے؟‏

  • جب ہم اپنے اِتحاد کو برقرار رکھتے ہیں تو یہوواہ خدا کی بڑائی کیسے ہوتی ہے؟‏