مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 پاک کلام سے سنہری باتیں | گلتیوں 4-‏6

ابراہام کے گھرانے کی مثال کے ”‏مجازی معنی“‏

ابراہام کے گھرانے کی مثال کے ”‏مجازی معنی“‏

4:‏24-‏31

پولُس رسول نے ابراہام کے گھرانے کی مثال دے کر سمجھایا کہ نیا عہد شریعت کے ذریعے باندھے گئے عہد سے افضل ہے۔‏ مسیح اور اُن کے ساتھ بادشاہت کرنے والوں کی پُرمحبت حکمرانی کے تحت تمام اِنسانوں کو گُناہ،‏ موت اور دُکھ تکلیف سے آزاد ہونے کا موقع ملے گا۔‏—‏یسع 25:‏8،‏ 9‏۔‏

 

ہاجرہ جو نوکرانی تھیں

شریعت کے تحت اِسرائیل جس کا دارالحکومت یروشلیم تھا

ہاجرہ کی ”‏اولاد“‏

یہودی قوم (‏جو شریعت کے ذریعے باندھے گئے عہد کے تحت تھی)‏ جس نے یسوع کو مسیح کے طور پر قبول نہیں کِیا اور اُنہیں اذیت پہنچائی

شریعت کے ذریعے باندھے گئے عہد کی غلامی

شریعت کے ذریعے بنی‌اِسرائیل کو یاد دِلایا گیا کہ وہ گُناہ کے غلام ہیں

سارہ جو آزاد عورت تھیں

وہ یروشلیم جو آسمان پر ہے یعنی خدا کی تنظیم کا آسمانی حصہ

سارہ کی ”‏اولاد“‏

مسیح اور پاک روح سے مسح‌شُدہ 1 لاکھ 44 ہزار مسیحی

نئے عہد کے ذریعے آزادی

مسیح کی قربانی پر ایمان ظاہر کرنے سے شریعت کی غلامی سے آزادی ملتی ہے