مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 پاک کلام سے سنہری باتیں ‏:‏ زبور 74-‏78

یہوواہ کے کاموں کو یاد رکھیں

یہوواہ کے کاموں کو یاد رکھیں

یہوواہ کے کاموں پر سوچ بچار کرنا بہت اہم ہے

74:‏16؛‏ 77:‏6،‏ 11،‏ 12

  • جب ہم اُن باتوں پر سوچ بچار کرتے ہیں جو ہم پاک کلام میں پڑھتے ہیں تو ہم اُنہیں اچھی طرح سمجھنے کے قابل ہوتے ہیں۔‏ اِس کے علا‌وہ ہم روحانی خوراک کی دل سے قدر بھی کرتے ہیں۔‏

  • جب ہم یہوواہ خدا کی ذات کے بارے میں سوچ بچار کرتے ہیں تو ہم اُس کے شان‌دار کاموں کو یاد رکھتے ہیں اور اُس اُمید کی قدر کرتے ہیں جو اُس نے ہمیں دی ہے۔‏

یہوواہ خدا کے کاموں میں سے چند ایک یہ ہیں:‏

74:‏16،‏ 17؛‏ 75:‏6،‏ 7؛‏ 78:‏11-‏17

  • کائنات کی تخلیق

    جتنا زیادہ ہم یہوواہ کی بنائی ہوئی چیزوں کے بارے میں سیکھتے ہیں اُتنا ہی ہمارے دل میں اُس کا احترام بڑھتا ہے۔‏

  • کلیسیا میں بزرگوں کو مقرر کرنے کا اِنتظام

    یہوواہ‌جن لوگوں کو کلیسیا کی پیشوائی کرنے کے لیے مقرر کرتا ہے،‏ ہمیں اُن کے تابع رہنا چاہیے۔‏

  • نجات کا بندوبست

    جب ہم اُن کاموں کو یاد رکھتے ہیں جو یہوواہ نے اپنے بندوں کو بچانے کے لیے کیے تو اِس بات پر ہمارا ایمان اَور مضبوط ہوتا ہے کہ یہوواہ اپنے بندوں کی حفاظت اور دیکھ‌بھال کرنے کی نہ صرف خواہش رکھتا ہے بلکہ طاقت بھی رکھتا ہے۔‏