مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 پاک کلام سے سنہری باتیں | اعمال 21،‏ 22

‏”‏یہوواہ کی مرضی پوری ہو“‏

‏”‏یہوواہ کی مرضی پوری ہو“‏

21:‏8-‏14

پولُس رسول کو محسوس ہوا کہ پاک روح اُنہیں یروشلیم جانے کی ہدایت دے رہی ہے جہاں اُنہیں مشکلات کا سامنا ہوگا۔‏ (‏اعما 20:‏22،‏ 23‏)‏ اِس لیے جب کچھ مسیحیوں نے نیک‌نیتی سے اُن کی مِنتیں کیں کہ وہ وہاں نہ جائیں تو اُنہوں نے جواب دیا:‏ ”‏آپ لوگ رو کیوں رہے ہیں اور میرا عزم کمزور کرنے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں؟‏“‏ (‏اعما 21:‏13‏)‏ ہم کبھی اُن بہن بھائیوں کو بےحوصلہ نہیں کرنا چاہتے جو یہوواہ کی خدمت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔‏