مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 پاک کلام سے سنہری باتیں | متی 8،‏ 9

یسوع مسیح لوگوں سے پیار کرتے تھے

یسوع مسیح لوگوں سے پیار کرتے تھے

متی 8 اور 9 باب میں بتایا گیا ہے کہ یسوع مسیح نے گلیل کے علاقے میں مُنادی کرتے وقت کیا کچھ کِیا۔‏ جب یسوع مسیح نے لوگوں کو شفا دی تو اُنہوں نے اپنی طاقت ظاہر کی۔‏ لیکن اِس سے بھی بڑھ کر اُنہوں نے ظاہر کِیا کہ اُنہیں لوگوں سے کتنی محبت اور ہمدردی ہے۔‏

  1. یسوع مسیح نے ایک کوڑھی کو ٹھیک کِیا۔‏—‏متی 8:‏1-‏3‏۔‏

  2. یسوع مسیح نے ایک فوجی افسر کے نوکر کو شفا دی۔‏—‏متی 8:‏5-‏13‏۔‏

    اُنہوں نے پطرس کی ساس کو شفا دی۔‏—‏متی 8:‏14،‏ 15‏۔‏

    اُنہوں نے لوگوں میں سے بُرے فرشتے نکالے اور بیماروں کو شفا دی۔‏—‏متی 8:‏16،‏ 17‏۔‏

  3. یسوع مسیح نے دو آدمیوں میں سے خطرناک بُرے فرشتوں کو نکالا اور اِنہیں سؤروں کے ریوڑ میں بھیج دیا۔‏—‏متی 8:‏28-‏32‏۔‏

  4. یسوع مسیح نے ایک فالج‌زدہ آدمی کو ٹھیک کِیا۔‏—‏متی 9:‏1-‏8‏۔‏

    اُنہوں نے اُس عورت کو شفا دی جس نے اُن کی چادر کی جھالر کو چُھوا اور یائیر کی بیٹی کو بھی زندہ کِیا۔‏—‏متی 9:‏18-‏26‏۔‏

    اُنہوں نے اندھوں اور گونگوں کو شفا دی۔‏—‏متی 9:‏27-‏34‏۔‏

  5. یسوع مسیح نے سب شہروں اور گاؤں کا دورہ کِیا اور ہر طرح کی بیماری اور مرض کو ٹھیک کِیا۔‏—‏متی 9:‏35،‏ 36‏۔‏

مَیں دوسروں کے لیے محبت اور ہمدردی کیسے ظاہر کر سکتا ہوں؟‏