مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 مسیحیوں کے طور پر زندگی

کیا آپ نئے خدمتی سال میں مددگار پہل‌کار کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں؟‏

کیا آپ نئے خدمتی سال میں مددگار پہل‌کار کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں؟‏

حِزقی‌ایل نبی نے ہیکل کے بارے میں جو رُویا دیکھی،‏ اُس سے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ خدا کے بندے خوشی سے اُس کے حضور قربانیاں پیش کریں گے۔‏ ہم یہوواہ خدا کے حضور حمدوستائش کی قربانیاں پیش کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏—‏عبر 13:‏15،‏ 16‏۔‏

ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم مددگار پہل‌کار کے طور پر خدمت کریں۔‏ 2018ء کے خدمتی سال میں کئی ایسے مہینے ہوں گے جن میں پانچ ہفتے یا پانچ اِتوار آئیں گے۔‏ اِس سے خاص طور پر اُن مبشروں کو فائدہ ہوگا جو پورا ہفتہ کام کرتے ہیں اور صرف ہفتے اور اِتوار کو مُنادی کے کام میں حصہ لے پاتے ہیں۔‏ اِس کے علاوہ مبشر مارچ اور اپریل کے مہینوں میں اور حلقے کے نگہبان کے دورے والے مہینے میں مددگار پہل‌کار کے طور پر 30 یا 50 گھنٹے خدمت کر سکتے ہیں۔‏

لیکن اگر ہم اپنے حالات کی وجہ سے مددگار پہل‌کار کے  طور  پر  خدمت نہیں کر سکتے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟‏ ہم پوری کوشش کر سکتے ہیں کہ ہم مُنادی کے کام میں زیادہ وقت صرف کریں اور اِس کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں۔‏ آئیں،‏ یہ عزم کریں کہ چاہے ہمارے حالات جیسے بھی ہوں،‏ ہم 2018ء کے خدمتی سال میں یہوواہ خدا کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور یوں اُس کے لیے محبت ظاہر کریں گے۔‏—‏ہوس 14:‏2‏۔‏

مَیں بہن سبینا کی مثال پر کیسے عمل کر سکتا ہوں؟‏

ویڈیو WITH JEHOVAH, I CAN DO ALMOST ANYTHING کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • بہن سبینا کس وجہ سے یہوواہ خدا کی خدمت میں زیادہ وقت صرف کرتی ہیں؟‏

  • آپ کو بہن سبینا کی مثال سے کیا کرنے کا حوصلہ ملتا ہے؟‏

  • آپ 2018ء کے خدمتی سال کے کس مہینے میں مددگار پہل‌کار کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں؟‏