مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 مسیحیوں کے طور پر زندگی

اکتوبر میں مینارِنگہبانی کو تقسیم کرنے کی خاص مہم

اکتوبر میں مینارِنگہبانی کو تقسیم کرنے کی خاص مہم

پوری دُنیا میں ہر شخص کو تسلی کی ضرورت ہے۔‏ (‏واعظ 4:‏1‏)‏ اِس لیے ہم اکتوبر کے مہینے میں لوگوں کو رسالہ مینارِنگہبانی دیں گے جس میں تسلی کے موضوع پر بات کی جائے گی۔‏ اِس رسالے کو زیادہ سے زیادہ لوگوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کریں۔‏ کوشش کریں کہ لوگوں سے بات کر کے اُنہیں اپنا پیغام دیں اور اگر کسی گھر میں صاحبِ‌خانہ نہیں ہے تو وہاں اِس رسالے کو نہ چھوڑیں۔‏

رسالہ پیش کرنے کے لیے آپ یہ کہہ سکتے ہیں:‏

‏”‏ہم سب کو اکثر تسلی کی ضرورت ہوتی ہے۔‏ لیکن کون ہمیں تسلی دے سکتا ہے؟‏ [‏2-‏کُر 1:‏3،‏ 4 کو پڑھیں۔‏]‏ اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا ہمیں کیسے تسلی دیتا ہے۔‏“‏

اگر ایک شخص ہمارے پیغام میں دلچسپی لیتا ہے اور رسالہ لے لیتا ہے تو .‏ .‏ .‏

اُسے ویڈیو بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟‏ دِکھائیں۔‏

پھر بائبل کورس کی پیشکش کریں۔‏

واپسی ملا‌قات کی بنیاد ڈالیں۔‏

اُس سے ایک ایسا سوال پوچھیں جس کا جواب آپ واپسی ملا‌قات پر دیں گے جیسے کہ ”‏خدا اِنسان کو دُکھ اور تکلیف کیوں سہنے دیتا ہے؟‏‏“‏