مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 مسیحیوں کے طور پر زندگی

لگن سے بائبل کا مطالعہ کریں

لگن سے بائبل کا مطالعہ کریں

کیا آپ دانی‌ایل نبی کی طرح مشکلات کا سامنا کرتے وقت خدا کے وفادار رہنا چاہتے ہیں؟‏ دانی‌ایل بڑی لگن سے خدا کے کلام اور اِس میں درج پیش‌گوئیوں کا مطالعہ کرتے تھے۔‏ (‏دان 9:‏2‏)‏ پوری لگن سے بائبل کا مطالعہ کرنے سے آپ بھی یہوواہ خدا کے وفادار رہ سکتے ہیں۔‏ اِس کی وجہ یہ ہے کہ ایسا کرنے سے یہوواہ خدا کے وعدوں پر آپ کا ایمان مضبوط ہوگا۔‏ (‏یشو 23:‏14‏)‏ اور آپ کے دل میں خدا کے لیے محبت بڑھے گی جس سے آپ کو صحیح کام کرنے کی ترغیب ملے گی۔‏ (‏زبور 97:‏10‏)‏ لیکن آپ لگن سے بائبل کا مطالعہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏ اِس کے لیے کچھ مشوروں پر غور کریں۔‏

  • مَیں کن چیزوں کا مطالعہ کر سکتا ہوں؟‏ بائبل کا مطالعہ کرنے کے معمول میں اِجلاسوں کی تیاری کرنا شامل ہے۔‏ اگر آپ اِجلاس کے قاعدے میں ہر ہفتے دیے گئے بائبل کے ابواب سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اُن باتوں پر تحقیق کرنے کے لیے وقت نکالیں جنہیں آپ سمجھ نہیں پاتے۔‏ کچھ بہن بھائی بائبل کی پیش‌گوئیوں،‏ پاک روح کے پھل کے مختلف پہلوؤں،‏ پولُس رسول کے دوروں یا یہوواہ خدا کی بنائی ہوئی چیزوں پر تحقیق کرتے ہیں۔‏ اگر آپ کے ذہن میں بائبل کے بارے میں کوئی سوال آتا ہے تو اِسے لکھ لیں اور اگلی بار مطالعہ کرتے وقت اِس پر تحقیق کریں۔‏

  • مَیں تحقیق کیسے کر سکتا ہوں؟‏ آپ کتاب ‏”‏یہوواہ کے گواہوں کے لئے مطالعے کے حوالے“‏ یا ‏”‏یہوواہ کے گواہوں کی آن‌لائن لائبریری“‏ کو اِستعمال کر سکتے ہیں۔‏ اِنہیں اِستعمال کرنے کی مشق کرنے کے لیے تحقیق کریں کہ دانی‌ایل 7 باب میں ذکرکردہ حیوان کن عالمی طاقتوں کی طرف اِشارہ کرتے ہیں۔‏

  • مجھے کتنی دیر مطالعہ کرنا چاہیے؟‏ روحانی طور پر صحت‌مند رہنے کے لیے باقاعدگی سے بائبل کا مطالعہ کرنا لازمی ہے۔‏ شروع میں آپ بس تھوڑے وقت کے لیے مطالعہ کر سکتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ اِس وقت میں اِضافہ کر سکتے ہیں۔‏ بائبل کا مطالعہ کرنا ایسے ہی ہے جیسے خزانہ تلاش کرنے کے لیے کھدائی کرنا۔‏ آپ جتنا زیادہ خزانہ تلاش کریں گے اُتنا ہی زیادہ آپ کے دل میں اَور خزانہ تلاش کرنے کی خواہش پیدا ہوگی۔‏ (‏امثا 2:‏3-‏6‏)‏ آپ خدا کے کلام سے اَور زیادہ محبت کرنے لگیں گے اور اِس کا مطالعہ کرنا آپ کا معمول بن جائے گا۔‏—‏1-‏پطر 2:‏2‏۔‏

دانی‌ایل 7 باب میں ذکرکردہ حیوان کن عالمی طاقتوں کی طرف اِشارہ کرتے ہیں؟‏

  • دان 7:‏4

  • دان 7:‏5

  • دان 7:‏6

  • دان 7:‏7

اِضافی سوال:‏

دانی‌ایل 7:‏8،‏ 24 میں درج باتیں کیسے پوری ہوئیں؟‏

اگلی بار کے لیے تجویز:‏

مکاشفہ 13 باب میں ذکرکردہ درندے کن کی طرف اِشارہ کرتے ہیں؟‏