مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 مسیحیوں کے طور پر زندگی

تعلیم دینے کے اوزاروں کو مہارت سے اِستعمال کریں

تعلیم دینے کے اوزاروں کو مہارت سے اِستعمال کریں

شاگرد بنانا گھر بنانے جیسا ہے۔‏ اچھا گھر بنانے کے لیے لازمی ہے کہ ہم اوزاروں کو اچھی طرح اِستعمال کرنا سیکھیں۔‏ اِسی طرح شاگرد بنانے کے لیے لازمی ہے کہ ہم اُن اوزاروں کو اچھی طرح اِستعمال کرنا سیکھیں جن سے ہم تعلیم دیتے ہیں،‏ خصوصاً بائبل کو جو ہمارا بنیادی اوزار ہے۔‏ (‏2-‏تیم 2:‏15‏)‏ ہمیں اُن کتابوں اور ویڈیوز کو بھی مہارت سے اِستعمال کرنا چاہیے جن کے ذریعے ہم تعلیم دیتے ہیں۔‏ اِن اوزاروں کو اِستعمال کرتے وقت ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہم لوگوں کو شاگرد بنائیں۔‏ *

آپ اِن اوزاروں کو اَور مہارت سے اِستعمال کرنا کیسے سیکھ سکتے ہیں؟‏ (‏1)‏ اپنے مُنادی کے گروپ کے نگہبان سے مدد لیں؛‏ (‏2)‏ کسی تجربہ‌کار مبشر یا پہل‌کار کے ساتھ مُنادی کریں اور (‏3)‏ بار بار مشق کریں۔‏ اِن کتابوں اور ویڈیوز کو مہارت سے اِستعمال کرنا سیکھ کر آپ ایک اچھا گھر بنا سکیں گے یعنی لوگوں کو شاگرد بنا سکیں گے اور یوں آپ کو بڑی خوشی ملے گی۔‏

رسالے

بروشر

کتابیں

پرچے

ویڈیوز

دعوت‌نامے

رابطے کے کارڈز

^ پیراگراف 3 اِن اوزاروں میں وہ مطبوعات شامل نہیں ہیں جو کسی خاص پس‌منظر کے لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہیں۔‏ اِنہیں صورتحال کے مطابق اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔‏