مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

 مسیحیوں کے طور پر زندگی

کیا آپ JW Library اِستعمال کر رہے ہیں؟‏

کیا آپ JW Library اِستعمال کر رہے ہیں؟‏

JW Library ایک مُفت ایپ (‏یعنی ایک سافٹ ویئر پروگرام)‏ ہے۔‏ اِس کے ذریعے آپ اپنے فون،‏ ٹیبلٹ یا کمپیوٹر پر بائبل،‏ کتابیں،‏ رسالے،‏ ویڈیوز اور آڈیو ڈرامے ڈاؤن‌لوڈ کر سکتے ہیں۔‏

ایپ کو ڈاؤن‌لوڈ کرنے کا طریقہ:‏ اِنٹرنیٹ کھولیں اور ایپ سٹور سے JW Library اِنسٹال کریں۔‏ یہ لائبریری مختلف ٹیبلٹ اور سمارٹ فونز پر چلتی ہے۔‏ ایپ کو کھولیں اور اُن مطبوعات یا ویڈیوز وغیرہ کا اِنتخاب کریں جو آپ ڈاؤن‌لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔‏ جب مطبوعات ڈاؤن‌لوڈ ہو جائیں تو پھر اِنہیں دیکھنے کے لیے آپ کو اِنٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔‏ اگر آپ کے گھر میں اِنٹرنیٹ نہیں ہے تو آپ کنگڈم ہال،‏ کسی لائبریری یا اِنٹرنیٹ کیفے میں جا کر اِس ایپ کو ڈاؤن‌لوڈ کر سکتے ہیں۔‏ JW Library میں نئی نئی چیزیں آتی رہتی ہیں۔‏ اِنہیں حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اِسے وقتاًفوقتاً اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔‏

ایپ کے فائدے:‏ JW Library ذاتی مطالعے اور اِجلا‌سوں کے دوران بہت فائدہ‌مند ثابت ہوتی ہے۔‏ یہ مُنادی میں بھی بہت کام آتی ہے۔‏ اِس لائبریری کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ اِسے کسی بھی موقعے پر گواہی دینے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں۔‏