پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق

اِس کتاب میں تخلیق سے لے کر یسوع کی پیدائش اور پھر خدا کی آنے والی بادشاہت تک کے واقعات ہیں۔‏

گورننگ باڈی کی طرف سے خط

اِس کتاب کو کیسے اِستعمال کِیا جا سکتا ہے؟‏

سبق نمبر 1

خدا نے آسمان اور زمین کو بنایا

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ یہوواہ نے آسمان اور زمین کو بنایا۔ لیکن یہوواہ نے باقی سب چیزیں بنانے سے پہلے ایک فرشتہ کیوں بنایا؟‏

سبق نمبر 2

خدا نے پہلا آدمی اور پہلی عورت بنائی

خدا نے آدمی اور عورت کو بنایا اور اُنہیں باغِ‌عدن میں رکھا۔ وہاں وہ اپنے گھرانے کی شروعات کر سکتے تھے اور پوری زمین کو فردوس بنا سکتے تھے۔‏

سبق نمبر 3

آدم اور حوّا نے خدا کی بات نہیں مانی

باغِ‌عدن کے ایک درخت کی خاص بات کیا تھی؟ حوّا نے اُس درخت کا پھل کیوں کھایا؟‏

سبق نمبر 4

غصہ قتل کی وجہ بنا

خدا ہابل کی قربانی سے خوش ہوا لیکن قائن کی قربانی سے نہیں۔ جب قائن کو یہ پتہ چلا تو وہ بہت غصے میں آ گیا اور اُس نے ایک بہت بُرا کام کِیا۔‏

سبق نمبر 5

نوح کی کشتی

جب بُرے فرشتوں نے زمین پر عورتوں سے شادی کی تو اُن کے بیٹے پیدا ہوئے جو کہ بہت طاقت‌ور اور ظالم تھے۔ ہر جگہ ظلم پھیلا ہوا تھا۔ لیکن نوح سب سے فرق تھے۔ وہ یہوواہ سے پیار کرتے تھے اور اُس کی بات مانتے تھے۔‏

سبق نمبر 6

آٹھ لوگ زندہ بچ گئے

طوفان کی وجہ سے 40 دن اور 40 رات بارش ہوتی رہی۔ نوح اور اُن کے گھر والے ایک سال سے بھی زیادہ عرصے تک کشتی میں رہے۔ پھر وہ کشتی سے باہر گئے۔‏

سبق نمبر 7

بُرجِ‌بابل

لوگوں نے فیصلہ کِیا کہ وہ ایک شہر بنائیں گے اور ایک بُرج بھی جس کی اُونچائی آسمان تک جائے گی۔ یہوواہ نے اچانک لوگوں کی زبانیں کیوں بدل دیں؟‏

سبق نمبر 8

اَبراہام اور سارہ نے خدا کی بات مانی

اَبراہام اور سارہ نے اُور میں اپنا گھربار چھوڑ کر ملک کنعان میں پردیسیوں کی طرح زندگی کیوں گزاری؟‏

سبق نمبر 9

لمبے عرصے بعد ایک بیٹا ہوا!‏

خدا نے اَبراہام سے کِیا وعدہ کیسے پورا کرنا تھا؟ یہ وعدہ اِسماعیل کے ذریعے پورا ہونا تھا یا اِضحاق کے ذریعے؟‏

سبق نمبر 10

لُوط کی بیوی کو یاد رکھیں

خدا نے سدوم اور عمورہ پر آگ اور گندھک کی بارش برسائی۔ یہ دونوں شہر کیوں تباہ ہو گئے؟ ہمیں لُوط کی بیوی کو کیوں یاد رکھنا چاہیے؟‏

سبق نمبر 11

ایمان کا اِمتحان

خدا نے اَبراہام سے کہا:‏ ”‏مہربانی سے اپنے اِکلوتے بیٹے کو لو اور موریاہ کے علاقے کے ایک پہاڑ پر اُسے میرے لیے قربان کرو۔“‏ اَبراہام نے ایمان کے اِس اِمتحان سے کیسے گزرنا تھا؟‏

سبق نمبر 12

یعقوب کو وراثت ملی

اِضحاق اور رِبقہ کے جُڑواں بیٹے تھے جن کے نام عیسُو اور یعقوب تھے۔ عیسُو بڑا تھا اِس لیے اُسے ایک خاص وراثت ملنی تھی۔ لیکن اُس نے دال کے پیالے کے بدلے یہ وراثت یعقوب کو کیوں دے دی؟‏

سبق نمبر 13

یعقوب اور عیسُو نے صلح کر لی

یعقوب نے ایک فرشتے سے برکت کیسے لی؟ اُنہوں نے عیسُو کے ساتھ صلح کرنے کے لیے کیا کِیا؟‏

سبق نمبر 14

ایک غلام جس نے خدا کی بات مانی

یوسف نے ہمیشہ صحیح کام کیے۔ لیکن پھر بھی اُنہیں مشکلیں سہنی پڑیں۔ کیوں؟‏

سبق نمبر 15

یہوواہ یوسف کو کبھی نہیں بھولا

یوسف اپنے گھر والوں سے دُور تھے۔ لیکن خدا نے یہ ثابت کِیا کہ وہ اُن کے ساتھ ہے۔‏

سبق نمبر 16

ایوب کون تھے؟‏

اُنہوں نے اُس وقت بھی یہوواہ کی بات مانی جب ایسا کرنا مشکل تھا۔‏

سبق نمبر 17

موسیٰ نے یہوواہ کی عبادت کرنے کا فیصلہ کِیا

جب موسیٰ چھوٹے تھے تو اُن کی امی کی سمجھ‌داری کی وجہ سے اُن کی جان بچ گئی۔‏

سبق نمبر 18

جلتی ہوئی جھاڑی

آگ کی وجہ سے وہ جھاڑی جل کر راکھ کیوں نہیں ہو رہی تھی؟‏

سبق نمبر 19

پہلی تین آفتیں

فِرعون خود ہی اپنے لوگوں پر مصیبت لایا کیونکہ غرور کی وجہ سے وہ ایک چھوٹی سی بات نہیں مان رہا تھا۔‏

سبق نمبر 20

اگلی چھ آفتیں

یہ آفتیں پہلی تین آفتوں سے کیسے فرق تھیں؟‏

سبق نمبر 21

دسویں آفت

یہ آفت اِتنی بڑی تھی کہ مغرور فِرعون بھی ہمت ہار گیا۔‏

سبق نمبر 22

بحیرۂ‌احمر پر معجزہ

فِرعون دس آفتوں میں تو بچ گیا۔ لیکن کیا وہ خدا کے اِس معجزے میں بچ پایا تھا؟‏

سبق نمبر 23

یہوواہ سے کِیا ہوا ایک وعدہ

جب بنی‌اِسرائیل کوہِ‌سینا کے پاس خیموں میں تھے تو اُنہوں نے خدا سے ایک خاص وعدہ کِیا۔‏

سبق نمبر 24

اُنہوں نے اپنا وعدہ توڑ دیا

جب یہوواہ موسیٰ کو دس حکم دے رہا تھا تو اِس دوران بنی‌اِسرائیل نے ایک بہت بڑا گُناہ کِیا۔‏

سبق نمبر 25

عبادت کے لیے خیمۂ‌اِجتماع

اِس خاص خیمے میں عہد کا صندوق تھا۔‏

سبق نمبر 26

12 جاسوس

یشوع اور کالِب اُن باقی دس جاسوسوں سے فرق تھے جو ملک کنعان کی جاسوسی کرنے گئے۔‏

سبق نمبر 27

وہ لوگ یہوواہ کے خلاف ہو گئے

قورح، داتن، ابی‌رام اور 250 آدمی یہوواہ کے بارے میں ایک اہم بات نہیں سمجھ پائے۔‏

سبق نمبر 28

بلعام کی گدھی بولنے لگی

گدھی فرشتے کو دیکھ سکتی تھی لیکن بلعام نہیں دیکھ سکتا تھا۔‏

سبق نمبر 29

یہوواہ نے یشوع کو چُنا

خدا نے یشوع کو جو ہدایتیں دیں، وہ آج ہمارے کام بھی آ سکتی ہیں۔‏

سبق نمبر 30

راحب نے جاسوسوں کو چھپایا

شہر یریحو کی دیواریں گِرنے لگیں۔ راحب کا گھر بھی شہر کی دیوار پر تھا۔ لیکن اُسے کچھ نہیں ہوا۔‏

سبق نمبر 31

یشوع اور جِبعون کے لوگ

یشوع نے خدا سے دُعا کرتے ہوئے کہا:‏ ”‏سورج!‏ تھم جا!‏“‏ کیا خدا نے اِس دُعا کا جواب دیا؟‏

سبق نمبر 32

ایک نیا رہنما اور دو بہادر عورتیں

یشوع کے فوت ہونے کے بعد بنی‌اِسرائیل بُتوں کی پوجا کرنے لگے۔ اِس لیے اُن کی زندگی مشکل ہو گئی۔ لیکن یہوواہ نے برق، دبورہ اور یاعیل کے ذریعے اُن کی مدد کی۔‏

سبق نمبر 33

رُوت اور نعومی

وہ دونوں عورتیں ملک اِسرائیل واپس گئیں جن کے شوہر فوت ہو گئے تھے۔ اُن میں سے ایک عورت رُوت کھیتوں میں کام کرنے گئیں جہاں بوعز نے اُنہیں دیکھا۔‏

سبق نمبر 34

جدعون نے مِدیانی فوج کو ہرا دیا

جب مِدیانیوں نے بنی‌اِسرائیل کی زندگی مشکل بنا دی تو اُنہوں نے یہوواہ سے مدد مانگی۔ جدعون کے تھوڑے سے فوجیوں نے دُشمن فوج کے 1 لاکھ 35 ہزار فوجیوں کو کیسے ہرایا؟‏

سبق نمبر 35

حنّہ نے دُعا میں ایک بیٹا مانگا

اِلقانہ حنّہ، فِنِنّہ اور اپنے بچوں کو لے کر یہوواہ کی عبادت کے لیے سیلا میں خیمۂ‌اِجتماع گئے۔ وہاں حنّہ نے یہوواہ سے دُعا میں ایک بیٹا مانگا۔ اگلے سال سموئیل پیدا ہوئے۔‏

سبق نمبر 36

اِفتاح کا وعدہ

اِفتاح نے کیا وعدہ کِیا اور کیوں؟ اِفتاح کی بیٹی نے اپنے ابو کے وعدے کے بارے میں جاننے کے بعد کیا کہا؟‏

سبق نمبر 37

یہوواہ نے سموئیل سے بات کی

کاہنِ‌اعظم عیلی کے دو بیٹے تھے۔ وہ دونوں خیمۂ‌اِجتماع میں کاہن تھے۔ وہ یہوواہ کے حکموں کو نہیں مانتے تھے۔ لیکن سموئیل اُن سے بالکل فرق تھے۔ ایک رات یہوواہ نے سموئیل سے بات کی۔‏

سبق نمبر 38

یہوواہ نے سمسون کو طاقت دی

یہوواہ نے سمسون کو طاقت دی کہ وہ فلستیوِں سے لڑ سکیں۔ لیکن اُن کے غلط فیصلے کی وجہ سے فلستیوِں نے اُنہیں پکڑ لیا اور قیدی بنا لیا۔‏

سبق نمبر 39

اِسرائیل کا پہلا بادشاہ

خدا نے بنی‌اِسرائیل کو صحیح راستہ دِکھانے کے لیے اُنہیں قاضی دیے۔ لیکن اُنہیں بادشاہ چاہیے تھا۔ سموئیل نے ساؤل کو اِسرائیل کے پہلے بادشاہ کے طور پر مسح کِیا لیکن بعد میں یہوواہ نے ساؤل کو بادشاہ کے طور پر ٹھکرا دیا۔ کیوں؟‏

سبق نمبر 40

داؤد اور جولیت

یہوواہ نے داؤد کو اِسرائیل کا اگلا بادشاہ چُنا اور داؤد نے ثابت کِیا کہ یہوواہ نے بالکل صحیح شخص کو چُنا ہے۔‏

سبق نمبر 41

داؤد اور ساؤل

ساؤل داؤد سے نفرت کیوں کرتے تھے؟ ساؤل کی نفرت کے باوجود داؤد کا رویہ کیسا تھا؟‏

سبق نمبر 42

یونتن کی بہادری اور وفاداری

بادشاہ کا بیٹا داؤد کا اچھا دوست بن گیا۔‏

سبق نمبر 43

بادشاہ داؤد کا گُناہ

ہمارا ایک غلط فیصلہ ہمیں مشکلوں میں ڈال سکتا ہے۔‏

سبق نمبر 44

یہوواہ کے لیے ایک ہیکل

خدا نے بادشاہ سلیمان کی درخواست سنی اور اُنہیں بہت بڑے بڑے اعزاز دیے۔‏

سبق نمبر 45

بادشاہت دو حصوں میں بٹ گئی

بنی‌اِسرائیل میں سے بہت سے لوگوں نے یہوواہ کی عبادت کرنی چھوڑ دی۔‏

سبق نمبر 46

کوہِ‌کرمِل پر ایک مقابلہ

کون سچا خدا ہے؟ یہوواہ یا بعل؟‏

سبق نمبر 47

یہوواہ نے ایلیاہ کو ہمت دی

کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہوواہ آپ کو بھی ہمت دے سکتا ہے؟‏

سبق نمبر 48

ایک بیوہ کا بیٹا زندہ ہو گیا!‏

ایک ہی گھر میں دو معجزے!‏

سبق نمبر 49

ایک بُری ملکہ کو سزا ملی

اِیزِبل نے نبوت نام کے ایک شخص سے اُس کا انگور کا باغ لینے کے لیے اُسے مارنے ڈالنے کا منصوبہ بنایا۔ اِیزِبل کے بُرے کام یہوواہ کی نظر سے چھپے نہیں تھے۔‏

سبق نمبر 50

یہوواہ بادشاہ یہوسفط کی طرف سے لڑا

جب یہوداہ کو دُشمنوں سے خطرہ تھا تو بادشاہ یہوسفط نے خدا سے دُعا کی۔‏

سبق نمبر 51

ایک طاقت‌ور فوجی اور چھوٹی لڑکی

بنی‌اِسرائیل سے ایک چھوٹی بچی اپنی مالکن کو بتاتی ہے کہ یہوواہ میں کتنی طاقت ہے اور وہ کیا کچھ کر سکتا ہے۔‏

سبق نمبر 52

یہوواہ کی آتشی فوج

اِلیشع کا خادم یہ کیسے دیکھ پایا کہ ”‏جو ہمارے ساتھ ہیں، وہ اُن سے زیادہ ہیں جو اُن کے ساتھ ہیں۔“‏

سبق نمبر 53

یہویدع کی دلیری

یہوواہ کے وفادار کاہن نے ایک بُری ملکہ اور اُس کے بُرے کاموں کو ختم کر دیا۔‏

سبق نمبر 54

یہوواہ یُوناہ کے ساتھ صبر سے پیش آیا

خدا کے ایک نبی کو ایک بڑی مچھلی نے کیوں نگل لیا؟ وہ باہر کیسے آیا؟اور یہوواہ نے اُسے کیا بات سکھائی؟‏

سبق نمبر 55

یہوواہ کے فرشتے نے حِزقیاہ کی حفاظت کی

یہوداہ کے دُشمنوں کو لگتا تھا کہ یہوواہ اپنے لوگوں کی حفاظت نہیں کرے گا۔لیکن وہ غلط تھے!‏

سبق نمبر 56

یوسیاہ کو خدا کی شریعت سے محبت تھی

یوسیاہ آٹھ سال کی عمر میں یہوداہ کے بادشاہ بنے اور اُنہوں نے یہوواہ کی عبادت کرنے میں اپنی قوم کی مدد کی۔‏

سبق نمبر 57

یہوواہ نے یرمیاہ کو مُنادی کرنے بھیجا

اِس نوجوان نبی نے جو کہا، وہ سُن کر یہوداہ کے بزرگوں کو بہت غصہ آیا۔‏

سبق نمبر 58

یروشلم کی تباہی

یہوداہ کے لوگ جھوٹے دیوتاؤں کی پرستش کرتے رہے اِس لیے یہوواہ نے اُنہیں چھوڑ دیا۔‏

سبق نمبر 59

یہوواہ کی بات ماننے والے چار لڑکے

یہودی نوجوانوں نے ٹھان لیا تھا کہ وہ بابل کے شاہی دربار میں رہتے ہوئے بھی یہوواہ کی بات مانیں گے۔‏

سبق نمبر 60

ایک ایسی حکومت جو ہمیشہ تک رہے گی

دانی‌ایل نے نبوکدنضر کے خواب کا مطلب بتایا۔‏

سبق نمبر 61

اُنہوں نے مورت کو سجدہ نہیں کِیا

سدرک، میسک اور عبدنجو نے بابل کے بادشاہ کی سونے کی مورت کو سجدہ کرنے سے منع کر دیا۔‏

سبق نمبر 62

بڑے درخت جیسی ایک حکومت

نبوکدنضر کا خواب اُس کے اپنے مستقبل کے بارے میں تھا۔‏

سبق نمبر 63

دیوار پر ایک اہم پیغام

دیوار پر جو الفاظ لکھے گئے، اُن کا کیا مطلب تھا؟‏

سبق نمبر 64

دانی‌ایل شیروں کی ماند میں

دانی‌ایل کی طرح ہر روز یہوواہ سے دُعا کریں۔‏

سبق نمبر 65

آستر نے اپنی قوم کو بچایا

حالانکہ وہ ایک پردیسی اور یتیم تھیں لیکن وہ ایک ملکہ بن گئیں!‏

سبق نمبر 66

عزرا نے لوگوں کو خدا کی شریعت کی باتیں بتائیں

عزرا کی بات سننے کے بعد لوگوں نے خدا سے ایک خاص وعدہ کِیا۔‏

سبق نمبر 67

یروشلم کی دیواریں

نحمیاہ کو پتہ چلا کہ دُشمن یروشلم پر حملہ کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ لیکن وہ ڈرے کیوں نہیں؟‏

سبق نمبر 68

الیشبع کا ایک بیٹا پیدا ہوا

الیشبع کے شوہر کو یہ کیوں کہا گیا کہ وہ تب تک نہیں بول سکے گا جب تک بچے کی پیدائش نہیں ہو جاتی؟‏

سبق نمبر 69

جبرائیل مریم سے ملنے گئے

جبرائیل نے مریم کو ایک ایسا پیغام دیا جس سے اُن کی پوری زندگی بدل گئی۔‏

سبق نمبر 70

فرشتوں نے یسوع کی پیدائش کے بارے میں بتایا

جن چرواہوں نے یسوع کی پیدائش کے بارے میں سنا، اُنہوں نے فوراً کچھ کِیا۔‏

سبق نمبر 71

یہوواہ نے یسوع کی حفاظت کی

ایک بُرا بادشاہ یسوع کو مروا ڈالنا چاہتا تھا۔‏

سبق نمبر 72

یسوع کا بچپن

اُنہوں نے ہیکل کے مذہبی اُستادوں کو حیران کیسے کر دیا؟‏

سبق نمبر 73

یوحنا نے راستہ تیار کِیا

یوحنا بڑے ہو کر ایک نبی بنے۔ اُنہوں نے لوگوں کو بتایا کہ مسیح آنے والا ہے۔ لوگوں نے اُن کا پیغام سُن کر کیا کِیا؟‏

سبق نمبر 74

یسوع کا مسیح بننا

یوحنا کی اِس بات کا کیا مطلب تھا کہ یسوع خدا کے میمنے ہیں؟‏

سبق نمبر 75

شیطان نے یسوع کو آزمایا

شیطان نے یسوع کو تین بار آزمایا۔ وہ تین آزمائشیں کون سی تھیں؟ یسوع نے شیطان کو کیا جواب دیا؟‏

سبق نمبر 76

یسوع نے ہیکل کو پاک کِیا

یسوع نے بھیڑوں اور دوسرے مویشیوں کو ہیکل سے کیوں نکالا اور پیسوں کا کاروبار کرنے والوں کی میزیں کیوں اُلٹ دیں؟‏

سبق نمبر 77

کنوئیں پر ایک عورت

سامری عورت اِس بات پر حیران تھی کہ یسوع نے اُس سے بات کی۔ مگر کیوں؟ یسوع نے اُسے ایسی کون سی بات بتائی جو اُنہوں نے اب تک کسی کو نہیں بتائی تھی؟‏

سبق نمبر 78

یسوع نے بادشاہت کی مُنادی کی

یسوع نے اپنے کچھ شاگردوں سے کہا کہ وہ ”‏اِنسانوں کو جمع“‏کرنے والے بن جائیں۔ پھر اُنہوں نے 70 اَور شاگردوں کو خوش خبری کی مُنادی کرنے کے لیے ٹریننگ دی۔‏

سبق نمبر 79

یسوع نے بہت سے معجزے کیے

یسوع جہاں بھی جاتے تھے، بیمار لوگ اُن کے پاس جاتے تھے اور یسوع اُنہیں ٹھیک کر دیتے تھے۔ اُنہوں نے تو ایک مری ہوئی بچی کو بھی زندہ کر دیا۔‏

سبق نمبر 80

یسوع نے 12 رسولوں کو چُنا

یسوع نے اُنہیں کیا کرنے کے لیے چُنا؟ کیا آپ کو اُن کے نام یاد ہیں؟‏

سبق نمبر 81

پہاڑ پر ایک تقریر

جو بڑی بِھیڑ پہاڑ پر جمع تھی، یسوع نے اُسے اہم باتوں کے بارے میں تعلیم دی۔‏

سبق نمبر 82

یسوع نے اپنے شاگردوں کو دُعا کرنا سکھایا

یسوع نے اپنے شاگردوں کو کن چیزوں کے بارے میں دُعا ’‏مانگتے رہنا‘‏ سکھایا؟‏

سبق نمبر 83

یسوع نے ہزاروں لوگوں کو کھانا کھلایا

اِس معجزے سے ہمیں یہوواہ اور یسوع کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟‏

سبق نمبر 84

یسوع پانی پر چلے

کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ جب رسولوں نے یہ معجزہ دیکھا ہوگا تو اُنہیں کیسا لگا ہوگا؟‏

سبق نمبر 85

یسوع نے سبت کے دن معجزہ کِیا

یسوع جو کام کر رہے تھے، اُس سے سب لوگ خوش کیوں نہیں تھے؟‏

سبق نمبر 86

یسوع نے لعزر کو زندہ کِیا

جب یسوع نے مریم کو روتے ہوئے دیکھا تو وہ بھی رونے لگے۔ لیکن جلد ہی اُن کے آنسو خوشی میں بدل گئے۔‏

سبق نمبر 87

یسوع کا آخری کھانا

رسولوں کے ساتھ اپنا آخری کھانا کھاتے ہوئے یسوع نے اُنہیں بتایا کہ اُنہیں آگے کیا کرنا ہے۔‏

سبق نمبر 88

یسوع کی گِرفتاری

یہوداہ اِسکریوتی ایک بِھیڑ کے ساتھ باغِ‌گتسمنی میں پہنچا جس کے ہاتھ میں تلواریں اور لاٹھیاں تھیں۔ وہ وہاں یسوع کو گِرفتار کروانے آیا تھا۔‏

سبق نمبر 89

پطرس نے یسوع کو جاننے سے اِنکار کِیا

کائفا کے گھر کے صحن میں کیا ہوا؟ اور گھر کے اندر یسوع کے ساتھ کیا ہوا؟‏

سبق نمبر 90

گلگتا میں یسوع کی موت

پیلاطُس نے یسوع کو موت کی سزا کیوں سنائی؟‏

سبق نمبر 91

یسوع جی اُٹھے

یسوع کے فوت ہو جانے کے بعد کون سے واقعات ہوئے؟‏

سبق نمبر 92

یسوع مچھیروں کو دِکھائی دیے

یسوع نے اُن کا دھیان اپنی طرف کھینچنے کے لیے کیا کِیا؟‏

سبق نمبر 93

یسوع آسمان پر واپس چلے گئے

آسمان پر جانے سے پہلے یسوع نے اپنے شاگردوں کو خاص ہدایتیں دیں۔‏

سبق نمبر 94

شاگردوں کو پاک روح ملی

پاک روح نے شاگردوں کو کیا کرنے کی طاقت دی؟‏

سبق نمبر 95

کوئی چیز اُنہیں نہیں روک سکی

مذہبی رہنماؤں نے یسوع کو مار ڈالا تھا اور اب وہ شاگردوں کو بھی چپ کروانا چاہتے تھے۔ لیکن وہ ایسا نہیں کر پائے۔‏

سبق نمبر 96

یسوع نے ساؤل کو چُنا

ساؤل مسیحیوں کے دُشمن تھے۔ لیکن وہ بدلنے والے تھے۔‏

سبق نمبر 97

کُرنیلیُس کو پاک روح ملی

خدا نے پطرس کو ایسے آدمی کے گھر کیوں بھیجا جو یہودی نہیں تھا؟‏

سبق نمبر 98

مسیحی مذہب بہت سی قوموں میں پھیل گیا

پولُس رسول اور اُن کے ساتھ مُنادی کرنے والے دوسرے بھائیوں نے دُور دراز علاقوں میں مُنادی کی۔‏

سبق نمبر 99

ایک جیلر یسوع کا شاگرد بن گیا

بُرا فرشتہ، زلزلہ اور تلوار اِس کہانی سے کیسے جُڑے ہیں؟‏

سبق نمبر 100

پولُس اور تیمُتھیُس

دو آدمیوں نے کئی سالوں تک مل کر دوستوں کی طرح کام کِیا۔‏

سبق نمبر 101

پولُس کو روم بھیج دیا گیا

پولُس کا سفر بہت خطرناک تھا۔ لیکن کوئی بھی مشکل اُن کی ہمت نہیں توڑ پائی۔‏

سبق نمبر 102

یوحنا کو رُویات دِکھائی گئیں

یسوع نے یوحنا کو مستقبل کے حوالے سے رُویات دِکھائیں۔‏

سبق نمبر 103

‏”‏تیری بادشاہت آئے“‏

یوحنا کو جو مُکاشفہ دیا گیا، اُس سے پتہ چلتا ہے کہ خدا کی بادشاہت زمین پر اِنسانوں کی زندگی کو کیسے بدلے گی۔‏