مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟‏

2020ء کے ہمارے علاقائی اِجتماع ”‏ہمیشہ خوش ہوں“‏ کے پروگرام کا ترجمہ

2020ء کے ہمارے علاقائی اِجتماع ”‏ہمیشہ خوش ہوں“‏ کے پروگرام کا ترجمہ

10 جولائی 2020ء

 جولائی اور اگست 2020ء میں پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ پہلی بار علاقائی اِجتماع کا پروگرام ایک ہی شیڈول کے مطابق دیکھیں گے۔ اِس کے لیے ضروری تھا کہ علاقائی اِجتماع کے پروگرام کی ریکارڈنگز کا ترجمہ 500 سے زیادہ زبانوں میں کِیا جائے۔ عام طور پر ایسے پراجیکٹ کو تیار کرنے میں ایک سال یا اِس سے زیادہ عرصہ لگ سکتا ہے۔ لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ترجمہ نگاروں کے پاس 2020ء کے ہمارے علاقائی اِجتماع ”‏ہمیشہ خوش ہوں“‏ کے پروگرام کی ریکارڈنگ تیار کرنے کے لیے چار مہینے سے بھی کم وقت تھا۔‏

 یہ کام یہوواہ کے گواہوں کے مرکزی دفتر میں موجود دُنیا بھر میں ترجمے کے کام کی نگرانی کرنے والے شعبے اور ہماری تنظیم کے لیے خرید و فروخت کرنے والے شعبے کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ترجمے کے کام کی نگرانی کرنے والے شعبے نے اِس بات پر توجہ دِلائی کہ ترجمہ کرنے والی بہت سی ٹیموں کو یہ کام مکمل کرنے کے لیے کچھ اَور سامان کی ضرورت ہے، خاص طور پر اچھی کوالٹی کے مائیکروفونز کی۔ ہماری تنظیم کے لیے خرید و فروخت کرنے والے شعبے نے 1000 مائیکروفون خریدنے اور اِنہیں تقریباً 200 جگہوں پر پہنچانے کا بندوبست کِیا۔‏

 اِس شعبے نے تھوک کے حساب سے مائیکروفونز خریدے اور اِنہیں ایک جگہ پہنچانے کا بندوبست کِیا۔ اِس کے بعد اِنہیں دوبارہ پیک کر کے پوری دُنیا میں اُن جگہوں پر بھیجا گیا جہاں ترجمہ نگاروں کو اِن کی ضرورت تھی۔ تھوک کے حساب سے خریدنے کی وجہ سے ہر مائیکروفون 170 امریکی ڈالر [‏تقریباً 28 ہزار پاکستانی روپے]‏ میں پڑا۔ اِس میں وہ پیسے بھی شامل ہیں جو اِسے ترجمہ نگاروں تک پہنچانے میں خرچ ہوئے۔ اِس طرح ہر مائیکروفون پر 20 فیصد سے زیادہ کی بچت ہوئی۔‏

 ہماری تنظیم کے لیے خرید و فروخت کرنے والے شعبے کو ساری چیزیں خریدنے اور اِنہیں ترجمہ نگاروں تک پہنچانے کا بندوبست اپریل اور مئی 2020ء کے دوران کرنا تھا۔ اِس عرصے کے دوران کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں کافی محدود تھیں۔اِس کے باوجود مئی کے آخر تک ترجمے کے زیادہ‌تر دفتروں، ہماری برانچوں اور دوسری ایسی جگہوں پر ضروری سامان پہنچ گیا تھا جہاں ترجمے کا کام کِیا جاتا ہے۔‏

 ہماری تنظیم کے لیے خرید و فروخت کرنے والے شعبے کے نگران جے سوئنی نے کہا:‏ ”‏اِس سارے پراجیکٹ کے دوران بیت‌ایل کے شعبوں اور اُن کمپنیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بڑا تعاون کِیا جن سے چیزیں خریدی گئیں۔ یہوواہ خدا کی پاک روح کی مدد سے ہی ہم یہ ساری چیزیں اِتنی جلدی اور اِتنی کم قیمت میں خرید پائے تاکہ بہن بھائیوں کی ضرورت پوری کی جا سکے۔“‏

 نکولس الادِس جو ترجمے کے کام کی نگرانی کرنے والے شعبے کے ساتھ کام کرتے ہیں، کہتے ہیں:‏ ”‏جب اُن ترجمہ نگاروں کو یہ سامان ملا جو لاک ڈاؤن میں تھے تو اُنہیں بڑا حوصلہ ملا۔ حالانکہ وہ باقی ترجمہ نگاروں کے ساتھ نہیں تھے لیکن پھر بھی وہ اُن کے ساتھ مل کر 500 سے زیادہ زبانوں میں تقریروں، ڈراموں اور گیتوں کا ترجمہ کرنے اور اُنہیں ریکارڈ کرنے کے قابل ہوئے۔“‏

 2020ء کے ہمارے علاقائی اِجتماع ”‏ہمیشہ خوش ہوں“‏ کو پوری دُنیا میں بہن بھائیوں تک پہنچانے کے لیے بہت کچھ کِیا گیا اور ترجمہ نگاروں تک ضروری سامان پہنچانے کا کام بھی اِس میں شامل تھا۔ یہ سب آپ کے اُن عطیات کی وجہ سے ممکن ہوا جو آپ نے بڑی فیاضی سے donate.jw.org کے ذریعے یا کسی دوسرے طریقے سے دیے۔‏