مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بائبل پر مبنی ڈرامے کو تیار کرنے کے لیے ماؤنٹ ایبو پر ہمارے سٹوڈیو میں27 ہزار 500 کلو سے زیادہ پسا ہوا پتھر لایا گیا۔‏

آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟‏

2020ء کے علاقائی اِجتماع ”‏ہمیشہ خوش ہوں“‏ کے لیے ویڈیوز کی تیاری

2020ء کے علاقائی اِجتماع ”‏ہمیشہ خوش ہوں“‏ کے لیے ویڈیوز کی تیاری

10 اگست 2020ء

 علاقائی اِجتماعوں پر ویڈیوز ہمارے دل کو چُھو لیتی ہیں اور اِن کے ذریعے ہم پاک کلام کی تعلیمات کو اَور اچھی طرح سمجھ پاتے ہیں۔ 2020ء کے علاقائی اِجتماع ”‏ہمیشہ خوش ہوں“‏ میں 114 ویڈیوز ہیں۔ اِن میں 43 تقریریں بھی شامل ہیں جنہیں گورننگ باڈی کے رُکنوں اور اُن کے مددگاروں نے پیش کیا ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اِن ویڈیوز کو تیار کرنے میں کتنی محنت لگتی ہے اور کتنا خرچہ آتا ہے؟‏

 اِس سال کے اِجتماع کی ویڈیوز تیار کرنے کے لیے پوری دُنیا سے تقریباً 900 بہن بھائیوں نے اپنے وقت اور مہارتوں کو اِستعمال کِیا۔ اُنہوں نے اِن ساری ویڈیوز کو تیار کرنے کے لیے دو سال سے زیادہ عرصے کے دوران کل ملا کر تقریباً ایک لاکھ گھنٹے صرف کیے۔ اِن میں وہ 70،000 گھنٹے بھی شامل ہیں جنہیں ڈرامہ ”‏نحمیاہ‏—‏یہوواہ کی خوشی پناہ گاہ ہے‏“‏ کو تیار کرنے میں صرف کئے گئے جو کہ 76 منٹ کا ہے۔‏

 جیسے کہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اِن رضاکاروں کی بنیادی ضرورتوں، شوٹنگ کے سیٹس، تکنیکی چیزوں اور دوسرے سازوسامان پر بہت زیادہ خرچہ آیا۔‏

 آڈیو ویڈیو کے شعبے میں کام کرنے والے بھائی جیرڈ گوسمن نے کہا:‏ ”‏گورننگ باڈی کی تعلیمی کمیٹی چاہتی ہے کہ ہماری ویڈیوز میں فرق ثقافتوں اور جگہوں کو دِکھایا جائے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے بہن بھائیوں کا تعلق پوری دُنیا میں فرق فرق جگہوں سے ہے اور ہم اِسے اپنی ویڈیوز کے ذریعے سے دِکھانا چاہتے ہیں۔ اپنے اِس مقصد کو پورا کرنے کے لیے اِس علاقائی اِجتماع کی ویڈیوز پر 11 ملکوں میں ہماری 24 ٹیموں نے کام کِیا۔ اِس بات کو ممکن بنانے کے لیے کہ ساری ٹیمیں مل کر کام کریں؛ بہت زیادہ پیسہ لگانا پڑتا ہے، بہت زیادہ پلاننگ کرنی پڑتی ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ رابطے کی ضرورت ہوتی ہے۔“‏

 ہماری بہت سی ویڈیوز ایسی ہیں جنہیں بنانے کے لیے خاص طرح کے سازوسامان اور شوٹنگ کے سیٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ڈرامہ ”‏نحمیاہ‏—‏یہوواہ کی خوشی پناہ گاہ ہے‏“‏ کا سیٹ امریکہ کی ریاست نیو یارک میں پیٹرسن کے نزدیک ماؤنٹ ایبو میں ہمارے سٹوڈیو کے اندر بنایا گیا۔ بھائی چاہتے تھے کہ وہ جگہوں اور لوگوں کو اُسی طرح سے دِکھائیں جس طرح سے وہ نحمیاہ کے زمانے میں نظر آتے تھے۔ لیکن وہ عطیات کو بھی بہت سمجھ داری سے اِستعمال کرنا چاہتے تھے۔ اِس لیے اُنہوں نے قدیم زمانے کے یروشلیم کی دیواروں کے سین فلمانے کے لیے سیٹ پر ہلکے وزن کے کئی پیس بنائے۔ ہر پیس 20 فٹ (‏6 میٹر)‏ لمبے لکڑی کے ایک فریم سے بنایا گیا تھا جس پر فوم لگا تھا اور اِس پر اِس طرح کا رنگ کِیا گیا کہ یہ پتھر جیسا لگے۔ دیواروں جیسے دِکھنے والے اِن پیسوں کو فرق فرق سین فلمانے کے لیے آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکتا تھا۔ اِس وجہ سے اَور زیادہ سیٹ بنانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ اِس کے باوجود بھی صرف ڈرامے کے سیٹ تیار کرنے میں تقریباً ایک کروڑ 65 لاکھ روپے (‏تقریباً ایک لاکھ امریکی ڈالر)‏ لگے۔‏ a

 اِن تفصیلات کو جاننے سے اِس سال کے علاقائی اِجتماع کے لیے ہمارے دل میں قدر اَور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ اِس اِجتماع کے پورے پروگرام کو تیار کرنے میں جتنی محنت کی گئی ہے، اُس سے پوری دُنیا میں یہوواہ خدا کی بڑائی ہوگی۔ ہم آپ کے اُن عطیات کے لیے بہت شکرگزار ہیں جو آپ عالم گیر کام کے لیے بڑی فراخ دلی سے donate.jw.org اور دوسرے طریقوں دے رہے ہیں۔‏

a ڈرامہ ”‏نحمیاہ‏—‏یہوواہ کی خوشی پناہ گاہ ہے‏“‏ کے سیٹ کووِڈ-‏19 کی وبا سے پہلے تیار کر لیے گئے تھے۔ اُس وقت سماجی فاصلہ رکھنا ضروری نہیں تھا۔‏