آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟
دُنیا کی سب سے اہم کتاب کا ترجمہ اور چھپائی
1 جنوری 2021ء
”مَیں پچھلے 19 سال سے اِس کا اِنتظار کر رہا تھا!“ یہ بات بنگالی زبان بولنے والے یہوواہ کے ایک گواہ نے کہی۔ لیکن وہ کس چیز کا اِنتظار کر رہا تھا؟ وہ اپنی زبان میں ”ترجمہ نئی دُنیا—متی سے مکاشفہ“کے آنے کا اِنتظار کر رہا تھا۔ بہت سے اَور لوگ بھی اُس وقت ایسے ہی جذبات کا اِظہار کرتے ہیں جب ”ترجمہ نئی دُنیا“ اُن کی زبان میں شائع ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بائبل کے اِس ترجمے کو مکمل کرنے اور اِسے شائع کرنے میں کیا کچھ شامل ہے؟
سب سے پہلے گورننگ باڈی کی مضموننویسی کی کمیٹی کی نگرانی میں بائبل کا ترجمہ کرنے کے لیے ایک ٹیم کو چُنا جاتا ہے۔ یہ ٹیم کتنے عرصے میں بائبل کے ترجمے کو مکمل کرتی ہے؟ اِس حوالے سے نکولس الادیس جو ہمارے مرکزی دفتر میں ترجمے کے کام کی نگرانی کرنے والے شعبے میں کام کرتے ہیں، کہتے ہیں:”بائبل کا ترجمہ کتنے عرصے میں مکمل ہوگا، اِس کا تعلق اِس بات سے ہے کہ اِس کے ترجمے میں کتنے لوگ شامل ہیں،جس زبان میں ترجمہ کیا جا رہا ہے وہ کتنی پیچیدہ ہے،اُس زبان کو بولنے والے بائبل کے زمانے میں رہنے والے لوگوں کے رہنسہن کو کتنا جانتے ہیں اور کیا وہ زبان مختلف علاقوں میں مختلف انداز سے بولی جاتی ہے۔ عام طور پر یونانی صحیفوں کا ترجمہ کرنے میں ہی ایک سے تین سال لگ جاتے ہیں جبکہ پوری بائبل کا ترجمہ کرنے میں چار یا چار سے زیادہ سال لگتے ہیں اور اِشاروں کی زبانوں میں ترجمہ کرنے میں تو اِس سے بھی زیادہ وقت لگتا ہے۔“
بائبل کا ترجمہ کرنے میں ترجمہ کرنے والی ٹیم کے علاوہ اَور لوگ بھی شامل ہوتے ہیں۔اِن لوگوں کا تعلق مختلف پسمنظروں اور کبھی کبھی تو مختلف ملکوں سے ہوتا ہے۔ وہ ترجمہ کیے ہوئے مواد کا جائزہ لیتے ہیں اور فائدہمند مشورے دیتے ہیں۔ وہ یہ کام مُفت کرتے ہیں۔اُن کے مشوروں سے ترجمہ کرنے والی ٹیم یہ جان پاتی ہے کہ اُنہوں نے جو ترجمہ کِیا ہے؛ کیا وہ درست ہے، واضح ہے اور کیا اُس کا مطلب آسانی سے سمجھ آ رہا ہے۔ اِس حوالے سے ذرا ایک بھائی کی بات پر غور کریں جو جنوبی افریقہ میں بائبل کا ترجمہ کرنے والی ٹیموں کو تربیت دیتا ہے۔ وہ کہتا ہے: ”بائبل کا ترجمہ کرنے والے محسوس کرتے ہیں کہ یہوواہ نے اُن کے کندھوں پر یہ بھاری ذمےداری ڈالی ہے کہ وہ لوگوں تک اُس کے کلام کا درست ترجمہ پہنچائیں۔“
جب بائبل کا ترجمہ مکمل ہو جاتا ہے تو اِس کے بعد اِس کی چھپائی کی جاتی ہے اور اِس کی جِلدیں تیار کی جاتی ہیں۔اِس کام کو کرنے کے لیے چھاپہخانوں میں اِن دس چیزوں کو اِستعمال کِیا جاتا ہے: کاغذ، سیاہی، باہر لگانے کے لیے گتہ ، گوند، گتے کے اندر لگانے کے لیے کاغذ، چاندی کا ورق، ربن،کتاب کے اندر لگانے کے لیے کپڑا، کپڑے کے ساتھ لگانے کے لیے گتہ اور پوری کتاب کو جوڑنے کے لیے سخت گتہ۔ 2019ء میں ہماری تنظیم نے صرف اِن چیزوں پر ہی 2 کروڑ سے زیادہ امریکی ڈالر [تقریباً 3ارب 21 کروڑ 90 لاکھ روپے] خرچ کیے۔اِسی سال میں ہمارے چھاپہخانوں میں کام کرنے والوں نے بائبل کو چھاپنے اور اِسے دوسرے ملکوں تک پہنچانے کے لیے تین لاکھ سے زیادہ گھنٹے صرف کیے۔
”بائبل اُن کتابوں میں سب سے خاص ہے جو ہم چھاپتے ہیں۔“
ہم اِن کاموں کو کرنے کے لیے اِتنا زیادہ وقت اور پیسہ کیوں لگاتے ہیں؟ بھائی جوئیل بلیو جو کہ پوری دُنیا میں چھپائی کے کام کی نگرانی کرنے والے شعبے میں کام کرتے ہیں، اِس بارے میں کہتے ہیں: ”بائبل اُن کتابوں میں سب سے خاص ہے جو ہم چھاپتے ہیں۔اِس لیے ہم چاہتے ہیں کہ اِس کی چھپائی اور جِلد اِتنی اعلیٰ ہو کہ اِس سے یہوواہ کی بڑائی ہو اور اُس پیغام کی اہمیت میں اِضافہ ہو جس کی ہم مُنادی کرتے ہیں۔“
ہم ”ترجمہ نئی دُنیا“ کے کچھ خاص ایڈیشن بھی شائع کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم نے نابینا افراد کے لیے دس زبانوں میں ”ترجمہ نئی دُنیا“ کے بریل ایڈیشن چھاپے ہیں۔ بریل زبان میں ایک بائبل کو تیار کرنے میں تقریباً آٹھ گھنٹے لگتے ہیں اور اِس کی بہت سی جِلدیں ہوتی ہیں۔ اگر ہم ایک جِلد کے اُوپر دوسری جِلد رکھیں تو اِن سب جِلدوں کو اِکٹھا رکھنے کے لیے ہی ایسی شیلف کی ضرورت ہوگی جس کی اُونچائی 3.2 میٹر (7 فٹ 5 اِنچ) ہو۔ ہم اُن جیلوں میں رہنے والے قیدیوں کے لیے بھی بائبل کا ایک خاص ایڈیشن چھاپتے ہیں جہاں بس ایسی کتابوں کو رکھنے کی اِجازت ہے جن پر صرف کاغذ کی جِلد ہو۔
جو لوگ بائبل کا ”ترجمہ نئی دُنیا“ پڑھتے ہیں، اُن کی زندگی پر اِس کا بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔اِس حوالے سے عوامی جمہوریہ، کانگو کے علاقے ٹومب کی ایک کلیسیا پر غور کریں جہاں کے بہن بھائی کیلوبا زبان بولتے ہیں۔ یہ علاقہ دارالحکومت سے تقریباً 1700 کلومیٹر (یعنی 1000میل) دُور ہے۔ وہاں کی کلیسیا کے پاس صرف ایک بائبل تھی جس میں زبان بھی بہت پُرانی اِستعمال ہوئی تھی۔ وہاں کے بھائی اِجلاس کے حصوں کو تیار کرنے کے لیے اِسی ایک بائبل کو اِستعمال کرتے تھے۔ جب ایک بھائی اپنے حصوں کی تیاری کر لیتا تھا تو وہ اِس بائبل کو دوسرے بھائی کو دے دیتا تھا تاکہ وہ بھی اپنے حصوں کی تیاری کر سکے۔لیکن اگست 2018ء سے اِس کلیسیا کے ہر شخص کے پاس کیلوبا زبان میں ”ترجمہ نئی دُنیا“ ہے جس میں جدید زبان اِستعمال کی گئی ہے۔
”ترجمہ نئی دُنیا“ کے نظرثانیشُدہ ایڈیشن کے بارے میں جرمن زبان بولنے والی ایک بہن نے کہا:”اب مجھے اُس وقت کا اِنتظار رہتا ہے جب میں بائبل پڑھوں گی جبکہ پہلے ایسا نہیں تھا۔“ ایک قیدی نے ہمیں ایک خط بھیجا جس میں اُس نے لکھا: ”مجھے جیل میں بائبل کا ”ترجمہ نئی دُنیا“ دیا گیا۔ اِس کو پڑھنے سے میری زندگی بدلنے لگی ہے۔ مجھے خدا کے کلام کی پہلے کبھی اِتنی سمجھ نہیں آئی تھی جتنی اِس ترجمے کو پڑھ کر آئی ہے۔ اب میں یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں اَور جاننا چاہتا ہوں اور یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ مَیں یہوواہ کا گواہ کیسے بن سکتا ہوں۔“
جو لوگ ”ترجمہ نئی دُنیا“ کو پڑھتے ہیں، وہ اُن عطیات کے لیے بہت شکرگزار ہیں جن کی مدد سے اِن ترجموں کو تیار کِیا جاتا ہے۔ پوری دُنیا میں لوگ فرق فرق طریقوں سے بادشاہت کی مُنادی کے لیے عطیات دیتے ہیں۔ اِن طریقوں کو جاننے کے لیے donate.jw.org کو دیکھیں۔ ہم آپ کے بڑے شکرگزار ہیں کہ آپ خوشی سے اور دل کھول کر عطیات دیتے ہیں۔