‏”‏مَیں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے“‏

‏”‏مَیں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے“‏

‏”‏مَیں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے“‏

ایک خاتون جو اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ امریکہ میں رہتی ہیں،‏ اُنہوں نے لکھا:‏ ”‏ہمارے پاس یہوواہ کے گواہوں کی جو کتابیں ہیں،‏ وہ ہم بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔‏ بچوں کی کتابوں میں سے میری پسندیدہ کتاب بائبل کہانیوں کی میری کتاب ہے۔‏ اِس کتاب سے نہ صرف میرے بچوں نے بلکہ مَیں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔‏“‏

اِس کتاب میں بہت سی رنگ‌برنگی تصویریں ہیں۔‏ پاک صحیفوں میں جن واقعات کا ذکر ہوا ہے،‏ وہ اِس کتاب میں ترتیب‌وار بتائے گئے ہیں۔‏ مثال کے طور پر کتاب کے دوسرے حصے میں کچھ کہانیوں کے عنوان یہ ہیں:‏ ‏”‏ایک بُرا بادشاہ مصر پر حکومت کرتا ہے،‏“‏ ”‏ننھے موسیٰ کو کیسے بچایا گیا،‏“‏ ”‏موسیٰ کیوں بھاگ گیا،‏“‏ ”‏موسیٰ اور ہارون کی فرعون سے ملاقات،‏“‏ ”‏۱۰ آفتیں“‏ اور ‏”‏بحرِقلزم کو عبور کرنا۔‏“‏

اِس کتاب کے چھٹے حصے کا عنوان یہ ہے:‏ ‏”‏یسوع کی پیدائش سے اُس کی موت تک۔‏“‏ اِس میں یسوع مسیح کی پیدائش سے لے کر اُن کی موت تک کے واقعات بتائے گئے ہیں۔‏ اِس حصے میں دو کہانیوں کے عنوان یہ ہیں:‏ ‏”‏یسوع ایک اصطبل میں پیدا ہوتا ہے“‏ اور ‏”‏آدمیوں نے ایک ستارے سے راہنمائی پائی۔‏“‏ دوسری کہانی میں بتایا گیا ہے کہ جو مجوسی یسوع سے ملنے کے لئے آئے تھے،‏ وہ اصل میں نجومی تھے۔‏ جب یہ نجومی یسوع سے ملنے گئے تو یسوع اُس اصطبل میں نہیں تھے جہاں وہ پیدا ہوئے تھے بلکہ ایک گھر میں رہ رہے تھے۔‏ نجومیوں نے ”‏اُس گھر میں پہنچ کر بچے کو اُس کی ماں مریمؔ کے پاس دیکھا۔‏“‏ بعد میں خدا نے اِن نجومیوں کو آگاہ کِیا کہ وہ بادشاہ ہیرودیس کے پاس نہ جائیں کیونکہ بادشاہ ہیرودیس یسوع کے خون کا پیاسا تھا۔‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جس ستارے نے نجومیوں کی راہنمائی کی تھی،‏ وہ خدا کی طرف سے نہیں تھا۔‏—‏متی ۲:‏۱،‏ ۱۱،‏ ۱۲‏۔‏

بائبل کہانیوں کی میری کتاب کو پڑھنے سے نہ صرف آپ کے بچے بلکہ آپ خود بھی بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔‏ اِس کتاب کی ۱۱۶ کہانیوں میں ایسے لوگوں اور واقعات کے بارے میں بتایا گیا ہے جن کا ذکر پاک صحیفوں میں ہوا ہے۔‏ اِس کو حاصل کرنے کے لئے نیچے دئے گئے کوپن کو پُر کریں اور پھر کوپن کو اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر بھیجیں۔‏

□ برائےمہربانی مجھے یہ کتاب بھیجیں۔‏

□ برائےمہربانی کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام سے تعلیم دے سکے۔‏